FBI spent more than a million dollars to crack iPhone

FBI Spent More Than A Million Dollars To Crack IPhone

کروڑوں روپے خرچ کر کے بھی ایف بی آئی ناکام

ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کورنی کا کہنا ہےکہ ایف بی آئی نے سان برناڈینو حملے میں ملوث دہشت گرد کے فون سے ڈیٹا نکالنے کے لیے ایک ملین ڈالر سے زیادہ خرچ کیے مگر فون میں سے کسی قسم کی معلومات نہیں ملیں۔
اسی فون کی وجہ سے ایپل اور ایف بی آئی کے درمیان عدالتی جنگ کانگرس تک بھی پہنچ گئی۔ ایف بی آئی سب کو یہی بتاتی رہی کہ اس فون میں موجود ڈیٹا دہشت گرو گروپوں تک پہنچنے میں مدد دے گا۔

(جاری ہے)

ایپل اور ایف بی آئی کے تنازعے کے دوران ایف بی آئی کا یہ بھی کہنا تھا کہ دہشت گرد کا فون کھول کر مستقبل میں ہونے والے حملوں سے اامریکیوں کا بچایا جا سکتا ہے۔ملین ڈالر سے زیادہ کے اخراجات، عدالتی جنگ، ٹیکنالوجی کمپنیوں کی مخالف اور جدوجہد کے بعد ایف بی آئی متنازعہ ترین آئی فون سے کسی بھی قسم کی معلومات حاصل کرنے میں ناکام رہی ۔
ایف بی آئی نے جومعلومات دی ہیں، اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ایف بی آئی اس آئی فون کو کھولنے کے لیے 13 لاکھ ڈالر خرچ کر چکی ہے مگر فون میں کچھ بھی موجود نہیں تھا۔

تاریخ اشاعت: 2016-04-23

More Technology Articles