Firefox 55 Opens More Than 1500 Tabs In Just 15 Seconds

Firefox 55 Opens More Than 1500 Tabs In Just 15 Seconds

فائر فاکس 55 صرف 15 سیکنڈ میں 1500 ٹیبز کھول سکتی ہے

فائر فاکس نے جون 2017 میں فائر فاکس 54 متعارف کرایا تھا۔ جس میں ایک اہم ملٹی پروسیسنگ فیچر شامل تھا۔ اس فیچر کا کوڈ نام Electrolysis یا E10S تھا۔فائر فاکس ای 10 ایس کی وجہ سے براؤزر کی کارکردگی بھی بہت زیادہ بہتر ہو گئی ہے ۔
اب تازہ ترین ٹسٹ کے مطابق فائر فاکس 55 اور فائر فاکس 56 میں بہت زیادہ تعداد میں ٹیبز کھولی جا سکتی ہیں۔اس ٹسٹ سے پتا چلتا ہے کہ فائر فاکس 55 اور 56 میں 1500 سے زیادہ ٹیبس کھولی جا سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

اگر آپ بھی ایک سے زیادہ ٹیبز میں کام کرتے ہیں تو فائر فاکس 55 اور 56 آپ کے لیے بہترین انتخاب ہوگا۔
حالیہ ٹسٹ میں ڈویلپر نے مختلف رفتار اور میموری کو ٹسٹ کرنے کے لیے براؤزر کے مختلف ورژزنز یعنی ورژن 20 سے 56 تک میں 1691 ٹیبز کھولی۔ٹسٹ کے نتائج کے مطابق فائر فاکس 51 میں یہ ٹیبز کھلنے میں 8 منٹ کا وقت لگا جبکہ فائر فاکس 55 میں اتنی زیادہ ٹیبز کھلنے میں صرف 15 سیکنڈ لگے۔فائر فاکس 55 رفتار کے معاملے میں ہی ہیں میموری کے استعمال بھی بہت ہی زیادہ کفایت شعار ہے۔اس میں میموری کا استعمال 2 جی بی سے کم ہو کر صرف 500 ایم بی تک آگیا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-07-30

More Technology Articles