Firefox version 40 set to roll with new Windows 10 features

Firefox Version 40 Set To Roll With New Windows 10 Features

فائر فاکس ورژن 40

فائر فاکس نے اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے فائر فاکس کا ورژن 40 جاری کر دیا۔اس نئے ورژن میں خاص طورپر ونڈوز 10 سے مطابقت کے فیچر شامل کیے گئے ہیں۔اگرچہ پچھلا ورژن بھی ونڈوز 10 پر صحیح کام کر رہا تھا مگر نئے ورژن میں کئی بہتریاں کی گئی ہیں۔ٹچ سکرین کے صارفین فائر فاکس کو بہتر طریقے سے استعمال کر سکیں گے۔ نئے ورژن میں ٹیب پر کلوز کا بٹن ذرا بڑا کیا گیا ہے، جسے ٹچ سکرین سےاستعمال کرنا زیادہ آسان ہو گا۔

ایڈریس بار کا فونٹ بھی بڑا کر دیا گیا ہے۔ٹیب سٹریپ اور ٹول بار میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ونڈوز 10 کے لیے کسٹم تھیم بھی شامل کی گئی ہے۔
دوسرے فیچر سیکورٹی سے متعلق ہیں۔ خطرناک ڈاؤن لوڈز اور unsigned ایکسٹینشن سے وارننگ کا فیچر بھی شامل کیا گیا ہے۔ فائر فاکس 41 میں unsigned ایکسٹینشن کو بالکل بلاک کر دیا جائے گا۔نئے ورژن میں گرافکس کو بھی بہتر بنایا گیا ہے۔ بدقسمتی سے نیا ورژن 32 بٹ ورژن میں لانچ کیا ہے، ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوا کہ 64بٹ ورژن کب لانچ ہوگا۔
کچھ دنوں تک نیا ورژن اپ ڈیٹس کے ذریعے تمام اپ ڈیٹ ہو جائے گا۔ اگر آپ اپ ڈیٹس تک صبر نہیں کر سکتے تو فائر فاکس ورژن 40 ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2015-08-12

More Technology Articles