Flash had more than 300 bugs reported in 2015 alone

Flash Had More Than 300 Bugs Reported In 2015 Alone

سال 2015 میں فلیش میں 316 بگ رپورٹ ہوئے

کبھی انٹرنیٹ اور فلیش لازم و ملزوم تھے۔آج یہ حال ہے کہ سب فلیش سے ایسے جان چھڑا رہے ہیں جیسے اسے کوئی چھوت کی بیماری ہے۔یہ چھوت کی بیماری کی طرح ہی ہے کہ کوئی بھی فلیش کی خرابیوں کو استعمال کر کے آپ کے کمپیوٹر تک رسائی حاصل کرلے۔
پچھلے چند سالوں میں فلیش میں بڑی تیزی سے نئے نئے بگ سامنے آئے ہیں، جن کی مدد سے ہیکر صارفین کے سسٹم تک آسانی سے رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

اگر صرف پچھلے سال کی ہی بات کریں تو سال 2015 میں فلیش میں 316بگ رپورٹ ہوئے۔ یعنی اتوار کی چھٹی نکال کر ہرروز ایک نیا بگ رپورٹ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

پورے سال میں ایڈروبی بھی ان بگ کو فکس کرتا رہا ہے تاہم یہ معلوم نہیں کہ یہ سلسلہ کتنا طویل ہوگا۔
فلیش کی انہی خرابیوں کے باعث موزیلا نے بتدریج فلیش کی فائر فاکس پر سے چھٹی کردی(تفصیلات اس صفحے پر) ۔

گوگل بھی کروم میں فلیش کے اشتہارات ختم کر چکا ہے(تفصیلات اس صفحے پر)۔ رہی سہی کسر پچھلے دنوں فیس بک نے پوری کردی۔ فیس بک نے بھی اپنی ویڈیوز کے لیے فلیش کی جگہ ایچ ٹی ایم ایل 5 کا استعمال شروع کردیا(تفصیلات اس صفحے پر)۔یہی سلسلہ جاری رہا تو اگلے سال میں فلیش بس یاد ماضی بن کر رہ جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2015-12-30

More Technology Articles