Fraz Malik Khan is now Deputy General Manager in Huawei

Fraz Malik Khan Is Now Deputy General Manager In Huawei

فراز ملک خان کی ڈپٹی جنرل منیجر ہواوے موبائل ڈیوائسز پاکستان کے عہدے پر ترقی

ہواوے پاکستان نے فراز ملک خان کو ترقی دیتے ہوئے ڈیوائس ڈپارٹمنٹ کا نیا ڈپٹی جنرل منیجر مقرر کردیا ہے ۔سرکردہ ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے نے فراز خان کی انتظامی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنی نئی اہم ذمہ داریوں کو بھی خوش اسلوبی سے نبھائیں گے اور کمپنی کی اسٹریٹجک ڈیولپمنٹ اور پلاننگ فنکشنز میں اپنا کردار ادا کرینگے۔

اپنی نئی ذمہ داریوںکے تحت فراز خان کمپنی کے اندرونی اور بیرونی انفرا اسٹریکچر کی مضبوطی کیلئے کردار ادا کرینگے ،وہ پاکستان بھر میں ہواوے کے مارکیٹنگ چینلز اور وسیع ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کے درمیان قریبی روابط کو بھی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ موثر مارکیٹنگ پلان کیلئے مارکیٹنگ اور ریٹیل ٹیم کے انضمام کو بھی مزید منظم کرنے پر کام کرینگے۔

(جاری ہے)

گزشتہ چند برسوں سے ہواوے کے ہیڈ آف مارکیٹنگ کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیتے ہوئے فراز خان 110ملین امریکی ڈالر کا پورٹ فولیو مینج کرنے میں کامیاب رہے جبکہ مارکیٹنگ اور برانڈ مینجمنٹ میں ان کی کارکردگی انتہائی شاندار رہی ۔فراز ملک خان نے ایک تجربہ کار پروفیشنل کی حیثیت سے پاکستان میں ٹیلی کام مصنوعات میں ہواوے ڈیوائسز کا ایک مضبوط تاثر قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیااور اس وقت پاکستان میں مارکیٹ شیئر کے حوالے سے ہواوے سب سے اوپر ہے ،مارکیٹنگ ہیڈکی حیثیت سے ان کے دور میں ہواوے نے نہایت تیزی سے مقبولیت حاصل کی اور ان کی بہترین حکمت عملی کے باعث ہواوے برانڈ کو صارفین میں ایک نئی شناخت میسر آئی۔
فراز خان اپنے پروفیشنل کیریئر کے دوران متعدد ممتاز ایوارڈز حاصل کرچکے ہیں جس میں موسٹ ریپڈ مارکیٹ شیئر گروتھ ورلڈ وائیڈ،بیسٹ گلوبل مارکیٹنگ پریکٹس ریٹیل ایوارڈ،بسیٹ کنزیومر برانڈ ایوئرنس گروتھ MEHQاور بیسٹ مارکیٹنگ کنٹری بیوشن ایورڈMEHQ شامل ہیں۔اس سے قبل ہواوے کے ساتھ کام کرتے ہوئے اپنے ابتدائی دور کے دوران مارکیٹنگ اور سیلز کی اپنی بہترین حکمت عملی کے باعث وہ 2102میں ہائیسٹ ریٹیل مارکیٹ شیئر ایوارڈ،2011میں ریٹیل چیمپئن ایوارڈ،2009اور2010میںمیں ایمپلائی آف دی ایئر ایوارڈسمیت متعدد ایوارڈز حاصل کرچکے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2016-06-01

More Technology Articles