Free E-Libraries In Public Places in Punjab

Free E-Libraries In Public Places In Punjab

حکومت پنجاب کا ایک اور انقلابی اور تعلیم دوست فیصلہ

حکومت پنجاب نے عوامی مقامات پر ای لائبریریوں کے قیام کا منصوبہ بنایا ہے ۔ ای لرننگ کے نظام کو تیز کرنے کے لیے حکومت پہلے تعلیمی نصاب کو ڈیجیٹلائز کرنے پر کام کر رہی ہے۔ صوبے بھر میں ہوٹلوں، پارکوں اور شاپنگ مال جیسے عوامی مقامات پر ای لائبریاں بنائی جائیں گی۔ ان ای لائبریریوں کے سرورز اتنے چھوٹے ہونگے کہ انہیں دیوار پر لٹکایا جا سکے گا۔

وائی فائی کے حامل ان سرورز پر پی آئی ٹی بی کے تعاون سے بڑی تعداد میں ڈیجیٹل کتابیں پی ڈی ایف فارمیٹ میں رکھی جائیں گی۔ ان کتابوں میں ٹیکسٹ بکس، ناول، ڈائجسٹ، ریسرچ پیپر، تھیسس اور مشہور مصنفوں کی کتابیں ہونگی۔عوام اپنے سمارٹ فون، سمارٹ ڈیوائسز، لیپ ٹاپ یا ٹیبلٹ کی مدد سے اس تمام ڈیٹا سے مستفید ہو سکے گی۔
اس سروس کے لیے انٹل کے سرورز ستعمال کیے جائیں گے جن میں ایک ٹیرابائٹ کی ہارڈ ڈسک ہوگی۔

(جاری ہے)

یہ سرورز ایتھر نیٹ پورٹ، یوایس بی یا 3 جی موبائل سم کے ساتھ نیٹ ورک سے منسلک ہو سکتے ہیں۔ انٹرنیٹ کی مدد سے یہ تمام سرور ایک مرکزی سرور سے منسلک ہونگے جہاں تمام ڈیجیٹل ڈیٹا کو دیکھا جائے گا ۔ ان چھوٹے سرورز کو چلنے کے لیے بہت تھوڑی توانائی درکار ہوتی ہے ، تاہم بجلی نہ ہونے کی صورت میں ان میں 5 گھنٹے کا بیک اپ ہوتا ہے ۔ حکومت پنجاب جون 2015 سے پہلے پہلے لاہور بھر میں 1000 چھوٹے سرورز نصب کرے گی۔

تاریخ اشاعت: 2015-03-17

More Technology Articles