Free Internet for Basic Phone Users with Opera Mini

Free Internet For Basic Phone Users With Opera Mini

موبائل فون صارفین کے لیے مفت انٹرنیٹ

ٹیلی نار اور موبی لنک کے صارفین اوپیرا منی براوزر کے ذریعے ایک دن کے لیے مفت انٹرنیٹ استعمال کر سکتے ہیں۔ مفت انٹرنیٹ فراہم کرنے کے لیے موبی لنک اور ٹیلی نار کے ساتھ مائیکروسافٹ لومیا نے تعاون کیا ہے ۔ اس پیش کش سے بنیادی جاوا فون کے صارفین فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔
اس پیشکش سے فائدہ اٹھانے کا طریقہ کار بہت آسان ہے۔

(جاری ہے)

ٹیلی نار اور موبی لنک کے صارفین اوپیرا منی براؤزر کھولیں اور فری انٹرنیٹ کے آئیکون پر کلک کریں۔

صارفین نئے کھلنے والے پیج سے 10 ایم بی مفت انٹرنیٹ کی سہولت کو ایکٹیویٹ کر سکتے ہیںَ ۔ ایک دفعہ ایکٹیویٹ کرنے کے بعد مفت انٹرنیٹ 12 گھنٹے تک کارآمد رہتا ہے۔ جن صارفین کے موبائل میں اوپیرا منی براؤزر انسٹال نہ ہو وہ m.opera.com سے اسے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2015-03-20

More Technology Articles