Freedom 251 is happening, first batch ships on June 30

Freedom 251 Is Happening, First Batch Ships On June 30

سستا ترین سمارٹ فون فریڈم 251 ترسیل کے لیے تیار

فریڈم 251 دنیا کا پہلا سمارٹ فون ہے ، جس کی قیمت 4 ڈالر سے بھی کم ہے۔ اسے فروری میں متعارف کرایا گیا تھا(تفصیلات اس صفحے پر)۔ دنیا کے سستے ترین سمارٹ فون کے طور پر اس کی قیمت صرف 251 بھارتی یا 385 پاکستانی روپے ہے۔اس فون کے لانچ ہوتےہی جہاں یہ ایک دم مقبول ہوا وہیں اس پر بہت سے شکوک و شبہات کا اظہار بھی کیا گیا(تفصیلات اس صفحے پر

اس حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فریڈم 251 بنانے والی کمپنی رنگنگ بیل سے موبائل فون کے بارے میں تحقیقات بھی کیں مگر کمپنی اپنے وعدے پر قائم رہی ۔
اب 4 مہینے بعد کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ 30 جون کو فریڈم 251 کی پہلی کھیپ مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کر دےگی۔

(جاری ہے)

پہلی کھیپ میں کمپنی 2لاکھ یونٹ فروخت کرے گی۔
کچھ دن پہلے خبر آئی تھی کہ کمپنی نے سمارٹ فون کی لاگت کم کرنے کے لیے ڈیویلپرز سے بھی مدد لی تھی، جنہوں نے اپنے سافٹ وئیر اور حکومت سے متعلق bloatware ڈال کر فون کی لاگت کم کرنے کی کوشش کی تھی مگر پھر بھی فون کی لاگت 251 سے 150 روپے زیادہ تھی۔

لگتا ہے اس اضافی لاگت کو پورا کرنے میں بھی حکومت نے کچھ مدد کی ہے۔
فریڈم 251 کے ہارڈ وئیر میں 4کور پروسیسر، 1جی بی ریم، 8 جی بی سٹوریج،جسے بڑھایا بھی جا سکتا ہے، ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 3.2 میگا پکسل مین کیمرہ، وی جی اے فرنٹ کیمرہ اور 1450 ایم اے ایچ کی بیٹری شامل ہے۔ فون میں اینڈاروئیڈ لولی پاپ انسٹال کیا گیا ہے۔

Freedom 251 is happening, first batch ships on June 30
تاریخ اشاعت: 2016-06-24

More Technology Articles