Fujifilm core business is nowcosmetics

Fujifilm Core Business Is Nowcosmetics

کوڈک کا دیوالیہ نکل گیا مگر فلم رول کا کاروبار بند ہونے کے باوجود فیوجی منافع میں جا رہی ہے

جاپانی کمپنی فیوجی فلم 1934 میں قائم ہوئی ۔ کئی دہائیوں تک اس کمپنی کا امریکی کمپنی کوڈک کے ساتھ زبردست مقابلہ ہوتا رہا۔ماضی میں فوٹو فلم کے حوالے سے یہ دو کمپنیاں ہی جانی جاتی تھی۔ 1975 میں کوڈک نے ڈیجیٹل کیمرے کا پروٹو ٹائپ بنایا مگر اس ڈر سے کہ اس کا بنیادی فوٹو فلم کا کاروبار متاثر ہوگا، اس منصوبے کو بند کر دیا۔1988 میں فیوجی نے اپنا مکمل ڈیجیٹل کیمرہ متعارف کرایا۔

1989 کی ابتدا میں اس نے FujiX DS-X کو فروخت کے لیے پیش بھی کردیا۔2012 میں کوڈک دیوالیہ ہوگئی لیکن فیوجی فلم ڈیجیٹل کیمرہ متعارف کرا کر آج بھی زندہ ہے اور کاروبار کر رہی ہے۔اگر چہ فیوجی کا فوٹو فلم کا کاروبار بھی ٹھپ ہوگیا ہے مگر اس نے وقت پر اپنی لائن تبدیل کر لی۔
فیوجی فلم اب کاسمیٹک یعنی میک ا پ کا سامان تیار کرتی ہے۔

(جاری ہے)

اس نے 2006 میں یہ کاروبار شروع کیا تھا۔

بظاہر تو یہ فیوجی کے پرانے کاروبار سے بالکل غیر متعلقہ لگتا ہے مگر فیوجی فلم نے کلر کوڈنگ اور اس سے متعلقہ اپنے تجربہ کو کاسمیٹک کی تیاری میں استعمال کیا اور ایک بار پھر کامیاب ہوگئی۔
2000 میں جب ڈیجیٹل کیمروں کا سیلاب نہیں آیا تھا۔ فیوجی کی 60 فیصد آمدن فوٹو گرافی سے متعلقہ اشیاء کی فروخت سے ہوتی تھی۔اب فوٹو گرافی کا کاروبار تو کمپنی کے پورٹ فولیو میں سب سے نیچے ہے۔
فیوجی فوٹو فلم سے اپنی آمدن کا صرف 1 فیصد حاصل کر رہا ہے۔ مگر ہیلتھ کیئر سروس سے فیوجی زبردست کمائی کر رہا ہے۔
فیوجی فلم نے پچھلے سال میں بارہ لاکھ سے زائد ڈیجیٹل کیمرے اور پچاس لاکھ سے زائد انسٹنٹ کیمرے فروخت کیے۔جاپان میں فیوجی نے کئی فوٹو سٹور بھی شروع کیے ہیں، جہاں لوگ اپنی تصاویر کے فوری پرنٹ حاصل کرتے ہیں۔ ایسے ہی ایک سٹور میں روزانہ 200 سے زائد گاہک آتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2017-03-28

More Technology Articles