Galaxy S7 and S7 edge feature a moisture sensor in the USB port

Galaxy S7 And S7 Edge Feature A Moisture Sensor In The USB Port

سام سنگ گلیکسی ایس 7 اور ایس 7 ایج کی یو ایس بی پورٹ میں نمی کے سنسر بھی ہیں

اگرچہ یہ اتنا اہم نہیں جتنی مائیکروایس ڈی کارڈ کی سپورٹ ، بڑی بیٹری اور واٹرپروف ہونا ہے مگر پھر بھی سام سنگ گلیکسی ایس 7 اور ایس 7ایج کا بہترین فیچر ہے۔ سام سنگ گلیکسی ایس 7 اور ایس 7ایج اب اس وقت تک چارج نہیں ہونگے، جب تک ان کی یو ایس بی پورٹ خشک نہ ہو جائے۔
سام سنگ گلیکسی ایس 7 اور ایس 7ایج کے یوزر مینول کےمطابق فون کو نمی والے چارجر یا پورٹ میں نمی ہوتے ہوئے چارج کرنا فون کےلیے انتہائی نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)


اب سام سنگ یوزر مینول میں صرف خبردار ہی نہیں کر رہا بلکہ اس نے تازہ ترین فلیگ شپ میں نمی کے سنسر بھی شامل کیےہیں، جو نمی کی صورت میں فون کو چارج نہیں ہونے دیتے۔ایسے فون کو چارج کرنے پر سمارٹ فون کی سکرین پر خبر دار کرنے کے لیے میسج سامنے آتا ہے اور فون چارج کرنے سے انکار کر دیتا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ سنسر اتنے حساس ہیں کہ تھرڈ پارٹی چارجر ، جو سام سنگ کی ہدایات کے مطابق نہ بنے ہوں، سے موبائل کو چارج کریں تو بھی خبردار کرنے کا میسج آ جاتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-03-04

More Technology Articles