Game Mode coming soon on Windows 10

Game Mode Coming Soon On Windows 10

وندوز 10 میں جلد ہی گیم موڈ بھی ہوگا

ونڈوز 10 نے DirectX12 کی وجہ سے گیم کے شائقین افراد کو اپنا گرویدہ کر لیا ہے۔ گیمز کے شائقین کےلیےاچھی خبر یہ ہے کہ جلد ہی ونڈوز 10 زیادہ گیم فرینڈلی ہو جائے گی۔
اطلاعات کے مطابق ونڈوز10 کے تازہ ترین بلڈ(build) یعنی Windows 10 (14997) میں شامل ایک DLL فائل کا نام gamemode.dll ہے۔

(جاری ہے)

اس فائل کا یہ مطلب تو نہیں کہ یہ فیچر اس ونڈوز کے اس ورژن میں ہی شامل ہوگا تاہم اس سے پہلے بھی ونڈوز 10 میں اس فیچر کے آنے کی اطلاعات ہیں۔
اس لگتا ہے کہ اس فیچر سے صارفین سی پی یو اور گرافکس کارڈ کے ریسورسز خود طے کر سکیں گے۔
ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اس فیچر کو باقاعدہ طور پر ونذوز 10 میں کب متعارف کرایا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2016-12-29

More Technology Articles