Gboard gets smart replies for Facebook Messenger and other apps

Gboard Gets Smart Replies For Facebook Messenger And Other Apps

جی بورڈ میں فیس بک میسنجر، اَلو اور دوسری ایپس میں سمارٹ رپلائی کا فیچر متعارف کرا دیا گیا

گوگل کی جی بورڈ ایپ میں ہر ہفتے نئے فیچر شامل کیے جا رہے ہیں اور یہ پہلے سے زیادہ سمارٹ ہو رہی ہے۔گوگل کی طرف سے جی بورڈ کو نہ صرف اینڈروئیڈ بلکہ آئی او ایس پر بھی ہر طرح سے مکمل کی بورڈ ایپ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
اب جی بورڈ میں بہت سی میسجنگ ایپلی کیشنز کے لیے سمارٹ رپلائی کا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔ ان ایپلی کیشنز میں اَلو، فیس بک میسنجر، وٹس ایپ، سنیپ چیٹ اور کئی دوسری ایپس شامل ہیں۔

(جاری ہے)


رپورٹس کے مطابق یہ فیچر ابھی ڈویلپمنٹ کے مراحل میں ہے اور اسے استعمال کرنے کے لیے جی بورڈ کو نوٹی فیکیشنز تک رسائی دینا پڑے گی۔ اصل میں یہ فیچر نوٹی فیکیشن باکس کو پھیلا دیتا ہے، جس کے بعد کوئیک رپلائی باکس ظاہر ہوتا ہے اور صارفین تجاویز پر ٹیپ کر سکتے ہیں۔
یہ فیچر درج ذیل ایپلی کیشنز پر کام کرتا ہے۔
• اینڈروئیڈ میسج
• فیس بک میسنجر
• فیس بک میسنجر لائٹ
• گوگل اَلو
• گوگل ہینگ آؤٹ
• سنیپ چیٹ
• وٹس ایپ
• وی چیٹ
ڈویلپمنٹ کے بعد یہ فیچر تمام صارفین کے لیے جاری کر دیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2018-07-02

More Technology Articles