Global wearable band market grew 65% in Q3, Xiaomi dominates worldwide

Global Wearable Band Market Grew 65% In Q3, Xiaomi Dominates Worldwide

تیسری سہ ماہی میں گلوبل وئیر ایبل مارکیٹ میں 65 فیصد اضافہ۔شومی کا عالمی مارکیٹ پر راج

اس  ہفتے کے شروع میں آئی ڈی سی  نے بتایا کہ پچھلی سہ ماہی میں وئیر ایبل مارکیٹ میں ایپل کا راج رہا۔ ہیرایبل کی کیٹیگری میں ایپل نے ائیر پوڈ سے کافی منافع کمایا۔اب  وئیر ایبل سمارٹ  بینڈ، سمارٹ واچز اور سمارٹ فٹ نیس ٹریکر کے حوالے سے  ایک نئی رپورٹ سامنے آئی ہے۔ اس رپورٹ میں  بتایا گیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیسری سہ ماہی میں  شومی نے وئیر ایبل ڈیوائسز کے  12.2 ملین یونٹ فراہم کیے جو پچھلے سال کے مقابلے میں 74.4 فیصد زیادہ ہے۔
پچھلی سہ ماہی میں شومی کا عالمی مارکیٹ میں حصہ 27 فیصد رہا۔ شومی کی فروخت کی بڑی وجہ چین میں بہتر کارکردگی اور عالمی مارکیٹ میں پھیلاؤ ہے۔پچھلی سہ ماہی میں ایپل کا وئیر ایبل مارکیٹ میں شیئر 15 فیصد رہا۔ ایپل کی 60 فیصد شپمنٹ نئی ایپل واچ سیریز 5 پر مشتمل تھی۔

(جاری ہے)


عالمی مارکیٹ میں ہواوے 5.9 ملین یونٹ فروخت کر کے 13 فیصد مارکیٹ شیئر پر کا حامل رہا۔

پچھلے سا ل کی نسبت ہواوے کی فروخت میں 243 فیصد اضافہ ہوا۔فٹ بٹ کا مارکیٹ شیئر 8 فیصد رہا۔ پچھلے سال کی نسبت فٹ بٹ نے زیادہ ترقی نہیں کی۔6 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ سام سنگ کا نمبر پانچواں رہا۔ ایشیا میں سام سنگ کے گلیکسی فٹ ٹریکر کافی زیادہ فروخت ہوئے تھے۔
امریکاز میں ایپل واچ سیریز 5 کی طلب میں لانچ کی سہ ماہی میں سیریز 4 کے مقابلے میں 3.5 گنا اضافہ ہوا۔اس کے علاوہ سیریز 3 کی سمارٹ واچ کے سستا ہونے نے بھی ایپل کی فروخت کو بڑھایا۔
اس سہ ماہی میں چینی مارکیٹ میں بھی 60 فیصد اضافہ ہوا، جس کا زیادہ فائدہ شومی کو ہوا۔ چین میں پچھلے سال کے مقابلے میں ہواوے نے بھی  290 فیصد زیادہ فروخت کی۔
تاریخ اشاعت: 2019-12-12

More Technology Articles