Gmail to block JavaScript file attachments soon

Gmail To Block JavaScript File Attachments Soon

جی میل پر جلد ہی جاوا سکرپٹ فائل اٹیچمنٹ کو بلاک کر دیا جائے گا

گوگل نے اعلان کیا ہے کہ اس کی ای میل سروس جی میل پر جلد ہی جاوا سکرپٹ (.js) فائل اٹیچمنٹ کو بلاک کر دیا جائے گا۔ اس وقت جی میل پر جو ایکسٹینشن بلاک ہیں اُن میں .exe، .msc اور .bat کے بعد .js کا بھی اضافہ ہوجائےگا ۔جی میل پر یہ پابندی 13 فروری سے لاگو ہوگی۔

(جاری ہے)


گوگل کا کہنا ہے کہ دوسر ی پابندی لگی ایکسٹینشن کی طرح صارفین .js فائلوں کو بھی اٹیچ نہیں کر سکیں گے۔
گوگل نے جاواسکرپٹ فائلوں کو سیکورٹی وجوہات کی بنا پر بلاک کیا ہے۔ کمپیوٹر ہیکر جاوا سکرپٹ فائلوں کو آسانی سے ایگزی کیوٹ کر سکتے ہیں۔
گوگل کا کہنا ہے کہ اگر آپ کے پاس جاوا سکرپٹ بھیجنے کی کوئی وجہ ہے تو اسے گوگل کی کلاؤڈ سٹوریج سروس گوگل ڈرائیو یا دوسرے سٹوریج سلوشنز سے بھیجا جا سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-01-26

More Technology Articles