GOOGLE ADDS 3D TOUCH TRIVIA TO ITS IOS APP

GOOGLE ADDS 3D TOUCH TRIVIA TO ITS IOS APP

گوگل نے اپنی آئی او ایس ایپلی کیشن میں نیا فیچر شامل کر دیا

گوگل نے اپنی آئی او ایس ایپلی کیشن میں نیا فیچر شامل کیا ہے۔ گوگل نے 3ڈی ٹچ مینو میں I’m feeling curious کا آپشن شامل کیا ہے۔ اگر آپ سکرین پر زیادہ دباؤ دے کر اس بٹن پر ٹیپ یا ڈریگ کریں گے تو گوگل آپ کو اٹکل سے معلوماتی سوال و جواب دکھائے گا۔ مزید معلومات لینا چاہیں تو ask another question پر کلک کر دیں۔

(جاری ہے)


دیکھا جائے تو گوگل کی طرف سے متعارف کرایا گیا یہ فیچر نیا نہیں۔ اس فیچر کو بنیادی طور پر ستمبر میں متعارف کرایا گیا تھا، پہلے اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے سرچ بار میں I’m feeling curious لکھنا پڑتا تھا، تاہم اب گوگل نے I’m feeling curious کا باقاعدہ بٹن متعارف کرا کر کافی آسانی پیدا کر دی ہے۔

GOOGLE ADDS 3D TOUCH TRIVIA TO ITS IOS APP
تاریخ اشاعت: 2016-02-03

More Technology Articles