Google alerts about state sponter hacking

Google Alerts About State Sponter Hacking

حکومتی سرپرستی میں ہیکرز اکاؤنٹس پر حملہ کر سکتے ہیں ،گوگل نے پھر سے خبردار کردیا

بہت سے لوگ گوگل ای میل کے حوالے سے سامنے آنے والے الرٹس ٹوئٹر پر ٹوئٹ کر رہے ہیں، جن کے مطابق ریاستی سرپرستی میں ہیکر آپ کے اکاؤنٹ کو ہیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔اس الرٹ میں لکھا ہوتا ہے کہ ”ریاستی سرپرستی میں حملہ آور آپ کا پاس ورڈ چرانے کی کوشش کر سکتے ہیں“۔
گوگل کی طرف سے یہ وارننگ کوئی نئی بات نہیں۔ گوگل 2012 سے صارفین کو حکومتی سرپرستی میں ہونے والے حملوں کے بارے میں خبردار کر رہا ہے۔

مارچ میں بھی کمپنی نے صارفین کو خبردار کیا تھا۔ ابھی تک گوگل نے یہ نہیں بتایا کہ ان حملوں کے پیچھے کونسا ملک ہے۔
اگر آپ کو بھی گوگل کی طرف سے خبردار کیا جا رہا ہے تو آپ کافی ”خاص“ ہیں۔ گوگل کے مطابق اس طرح کی وارننگ 0.1 فیصد لوگوں کو دی گئی ہے، جن لوگوں کو خبردار کیا گیا ہےاُن میں عام طور پر سماجی طور پر فعال شخصیات، صحافی یا پالیسی میکر شامل ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)


گوگل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ وارننگ صارفین کو الرٹ کے طور پر لینا چاہیے ،نہ کہ الارم کے طور پر۔ہیکر کے حملوں سے بچنے کے لیے صارفین کو اپنے پاس ورڈ بھی تبدیل کرنے چاہیے اور گوگل اکاؤنٹ سیکورٹی چیک اپ بھی کرتے رہنا چاہیے۔

تاریخ اشاعت: 2016-11-23

More Technology Articles