Google Allo receives support for sharing documents and other files

Google Allo Receives Support For Sharing Documents And Other Files

گوگل اَلو ڈاکیومنٹس اور دوسری فائلوں کی شیئرنگ سپورٹ متعارف کرا دی گئی

گوگل اَلو ابھی بھی موجود ہے اور گوگل اس میں وقتاً فوقتاً نئی اپ ڈیٹس متعارف کراتا رہتا ہے۔تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق گوگل نے اَلو میں ڈاکیومنٹس اور دوسری فائلوں کی شیئرنگ کی سپورٹ متعارف کرا دی ہے۔ اب اس ایپلی کیشن میں .pdf، .doc، .apk، .zipاور .mp3 ایکسٹینشن کی حامل فائلیں شیئر کی جا سکیں گی۔ گوگل اَلو کے مقابلے میں موجود کمپنیوں میں سے وٹس ایپ میں یہ فیچر پہلے سے موجود ہے تاہم فیس بک میسنجر میں ایسا نہیں ہے۔

(جاری ہے)


ایپلی کیشن میں کسی بھی فائل کو شیئر کرنے کے لیے پیپر کلک کے آئیکون کو استعمال کرنا پڑتا ہے۔ اس پر ٹیپ کرنے سے فائل ایکسپلورر کے ذریعے فائل سلیکٹ کر کے بھیجی جا سکتی ہے۔ عجیب بات یہ ہے کہ اس ایپ میں آپ ڈیفالٹ فارمیٹ میں گوگل ڈاکس، سلائیڈز اور شیٹس کو شیئر نہیں کر سکتے۔انہیں شیئر کرنے کے لیے آپ کو انہیں مائیکروسافٹ کے فارمیٹ میں بدلنا ہوگا یا گوگل ڈرائیو کا لنک بھیجنا ہوگا۔
گوگل نے برازیلین پرتگالی زبان کے لیے سمارٹ سمائلی کا فیچر بھی متعارف کرایا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-03-23

More Technology Articles