Google app will now split into two feeds

Google App Will Now Split Into Two Feeds

گوگل ایپ اب آپ کی اپ ڈیٹس کو 2 الگ الگ فیڈ میں دکھائے گی

گوگل نے اپنی ایپلی کیشن کو اپ ڈیٹ کیا ہے۔ اب گوگل کی ایپلی کیشن میں صارفین کو اپ ڈیٹس دو الگ الگ فیڈز میں نظر آئیں گی۔ اس سے پہلے صارفین کی اپ ڈیٹس ایک ہی نیوز فیڈ میں سامنے آتی تھی، جس سے بہت سے صارفین سے کام کی معلومات نظر انداز ہو جاتی تھیں۔

(جاری ہے)

اب گوگل ایپلی کیشن میں ایک نیوز فیڈ ذاتی اپ ڈیٹس جیسے یاد دہائی، فلائٹ کا ٹائم اور میٹنگ وغیرہ کے لیے ہوگی جبکہ دوسری نیوز فیڈ میں صارف کی سبسکرائب کی ہوئی معلومات، جیسے تقریبات، موسم، کھیل اور خبریں وغیرہ، ظاہر ہوں گی۔


امریکی صارف گوگل ایپلی کیشن میں ایک نیا کارڈ بھی دیکھ سکیں گے ،جس میں وہ اپنی مرضی کے موضوعات منتخب کر سکیں گے۔
گوگل ایپلی کیشن کی تبدیلیاں اینڈروئیڈ ایپلی کیشن کے لیے جاری کی جارہی ہیں جبکہ آئی او ایس کےلیے چند دنوں میں جاری کی جائیں گی۔

تاریخ اشاعت: 2016-12-06

More Technology Articles