Google Assistant is coming home appliances

Google Assistant Is Coming Home Appliances

گوگل اسسٹنٹ اب نئے سپیکروں، واشنگ مشینوں اور دوسری ہوم اپلائنسز میں بھی دستیاب ہوگا

گوگل نے آئی ایف اے 2017 میں اعلان کیا کہ گوگل اسسٹنٹ کو جلد ہی سپیکروں، واشنگ مشینوں، ڈرائیرز اور ویکیومز میں استعمال کیا جائے گا۔ گوگل وائس اسسٹنٹ کی حامل ہوم اپلائنسزاس سال کے آخر میں متعارف کرائی جائیں گی۔ یعنی اس سال کے آخر تک صارفین ”او کے گوگل۔ میرے کپڑے دھو دیں“ جیسی کمانڈ دے سکیں گے۔

(جاری ہے)


گوگل اسسٹنٹ سوالات پوچھنے، شیڈول ترتیب دینے اور سمارٹ ہوم کو کنٹرول کرنے میں کافی مفید ہے۔

مصنوعی ذہانت کی حامل وائس سروس سمارٹ ہوم کے لیے پہلے سے دستیاب ہے لیکن جلد ہی یہ بہت سی ڈیوائسز کے لیے بھی دستیاب ہوگا۔
ایل جی وہ پہلی کمپنی ہے جو گوگل اسٹنٹ کو واشنگ مشین ، ڈرائیر اور ویکیوم میں استعمال کرے گا، جس کے بعد انہیں سپیکروں یا سمارٹ فونز سے کنٹرول کیا جا سکے گا۔

تاریخ اشاعت: 2017-08-30

More Technology Articles