Google Assistant now lets you find local services

Google Assistant Now Lets You Find Local Services

گوگل اسسٹنٹ اب آپ کو مقامی سروسز تلاش کرنے کی سہولت بھی دے گا

گوگل نے اسسٹنٹ میں اب مقامی یا نزدیکی سروسز مثلاً الیکٹریشن، پلمبر اور ہاؤس کلینر ڈھونڈنے کی صلاحیت متعارف کرا دی ہے۔
اس فیچر سے آپ کو OK گوگل کہنے کے بعد آپ کو صرف ”میرے لیے پلمبر تلاش کرو“ کہنا پڑے گا۔ جس کے بعد گوگل اسسٹنٹ آپ سے ضروری معلومات لینے کے بعد آپ کو آپ کی مطلوبہ تفصیلات فراہم کر دے گا۔

(جاری ہے)


یہ نیا فیچر اینڈروئیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے دستیاب ہے، اسی طرح کمپنی وائس ایکٹیویٹڈ اسپیکر ہوم استعمال کرنے والوں کے لیے بھی میسر ہے۔

امریکہ میں آئندہ ہفتے میں ہی اس فیچر کو متعارف کرا دیا جائے گا۔
کمپنی نے ایک بلاگ پوسٹ میں وضاحت کی کہ بہت سےشہروں میں گوگل اسسٹنٹ ایسے سروس پرووائیڈرز تجویز کرے گا جن کی گوگل اوردیگر کمپنیاں جیسے ہوم ایڈوائزر اورپورچ پہلے سے سکریننگ کر چکے ہونگے، اس طرح صارفین بہت اعتماد سے اُن سے کام لے سکتےہیں۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ اگر کسی شہر میں قابل اعتماد سروس پرووائیڈر نہیں ہونگے تو گوگل اسسٹنٹ قریب کے دوسرے نتائج دکھائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2017-12-03

More Technology Articles