Google Assistant wants to run your life

Google Assistant Wants To Run Your Life

گوگل اسسٹنٹ آپ کی زندگی کو مزید بہتر بنائے گا

گوگل آئی /او میں گوگل کے سی ای او سندر پچائی نے گوگل کے ایک اہم فیچر کے بارے میں اظہار خیال کیا۔
گوگل پر سرچنگ کے دوران 20 فیصد سرچ آواز کے ذریعے کی جاتی ہیں۔وائس اسسٹنٹ جیسے کہ گوگل ناؤ پر سرچنگ پہلے سے زیادہ ہوتی جارہی ہے۔ گوگل کا وائس پروسیسنگ نیچرل لینگوئج پروسیسنگ پلیٹ فارم مارکیٹ میں ایک اہم مقام رکھتا ہے۔ گوگل اپنے اسی مقام کو برقرار رکھنا چاہتا ہے۔


گوگل اسسٹنٹ گوگل کا اپنا نیچرل لینگوئج پروسیسنگ پلیٹ فارم ہے۔ اسے گوگل ہوم (تفصیلات اس صفحے پر)کے ساتھ کام کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ یہ ایک ایسی سننے والی ڈیوائس ہے جو ہروقت آن رہ کر آپ کی سرچنگ سے لیے کر میوزک چلانے یا گوگل سے بات کرنے میں آپ کی مدد کرتی ہے۔

(جاری ہے)







ڈیجیٹل اسسٹنٹ گوگل کے ساتھ دوطرفہ ڈائیلاگ کی سہولت دینے کے لیے بنایا گیا ہے۔

کمپنی چاہتی ہے کہ آپ آواز کے زیادہ سے زیادہ استعمال سے ان پٹ کا کام لیں۔
سندر پچائی نے کہا کہ ہم آپ کے لیے آپ کے کام کرنا چاہتے ہیں، آپ کے سیاق و سباق کو سمجھنا چاہتے ہیں۔ اُن نے یہ بھی کہا کہ اس فیچر سے ہر صارف اپنا گوگل خود بنا سگے گا۔
گوگل اسسٹنٹ کے مظاہرے کے دوران جب The Revenant کوتلاش کیا تو نتائج میں فلم کی معلومات، اس کا ٹریلر، تبصرے اورٹکٹ خریدنے کےلیے کیو آر کوڈ بھی سامنے آگیا۔
گوگل کو امید ہے کہ اس کا ڈیجیٹل اسسٹنٹ موبائل، ہوم، نیسٹ، گوگل کاسٹ اور دوسرے منصوبوں کے ذریعے صارفین کی زندگی کا اہم جز بن جائے گا۔
گوگل نے یہ نہیں بتایا کہ گوگل اسسٹنٹ کو ان ڈیوائسز میں کب شامل کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2016-05-18

More Technology Articles