Google beautiful new free font covers 800 plus languages

Google Beautiful New Free Font Covers 800 Plus Languages

گوگل نے 800 سے زائد زبانوں کے لیے خوبصورت اور مفت فونٹس متعارف کرا دئیے

گوگل نے نوٹو (Noto) بنا کر تمام دنیا کے لوگوں کے لیے اپنی زبان میں ہی لکھی ہوئی معلومات شیئر کرنا کافی آسان کر دیاہے۔نوٹو اوپن سورس فونٹ فیملی ہےجو 800 سے زائد زبانوں کے 1لاکھ 10ہزار کیریکٹرز کو سپورٹ کرتی ہے۔ یہ ہر اس سمبل کو کور کرتے ہیں جو یونی کوڈ میں دستیاب ہے۔
گوگل کے اس پراجیکٹ کو مکمل کرنے میں 5 سال لگے ہیں۔

اس پراجیکٹ میں موٹو ٹائپ اور ایڈوبی کے بہت سے ماہرین بھی شامل تھے۔
نوٹو کا لفظ نو مور ٹوفو(No more tofu) سے بنا ہے۔

(جاری ہے)

ٹوفو (⯐) اس خالی کیریکٹر کو کہا جاتا ہے جو فونٹ کی سپورٹ نہ ہونے پر ظآہر ہوتا ہے۔
اس مکمل فونٹ فیملی کا سائز 427 ایم بی ہے۔ اس میں زیادہ سائز تو روایتی چینی، سادہ چینی اور کورین زبانوں کے کیریکٹر کا ہے۔نوٹو پلیٹ فارم سے صارفین چاہیں تو تمام فونٹس ایک ساتھ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہں اور چاہیں تو اپنی مرضی یا ضرورت کے فونٹ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔


نوٹو اوپن سورس فونٹس ہیں۔ صارفین چاہیں تو گٹ ہب سے ہر فونٹ کی ڈیزائن سورس فائل ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ گوگل کا کہنا ہے وہ فونٹس کو اپ ڈیٹ اور نئے فونٹ متعارف کراتا رہے گا۔

تاریخ اشاعت: 2016-10-08

More Technology Articles