Google Chrome browser has a new Cast option

Google Chrome Browser Has A New Cast Option

گوگل کروم میں کاسٹ کا آپشن شامل کیا جا رہا ہے

کروم 51 میں کاسٹ کے نام سے ایک نیا فیچر شامل کیا جا رہا ہے۔یہ فیچر ابھی بیٹا مراحل میں ہے۔کاسٹ کا یہ فیچر کروم میں ڈراپ ڈاؤن مینو میں شامل کیا جارہا ہے۔جیسا کہ آپ ایکسٹینشن سے بھی کر سکتے ہیں،کاسٹ سے کروم ٹیب کو ٹی وی یا دوسرے کاسٹ ان ایبل مانیٹر پر کاسٹ کیا جا سکتا ہے۔کاسٹ کے ہوتے ہوئے صارفین کو کسی اضافی ایکسٹینشن کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

(جاری ہے)

کاسٹ کا فیچر کروم او ایس میں بھی دیکھا جا سکتا ہے۔گوگل کی چیٹ سروس میں بھی گوگل کاسٹ موصول کرنے کی صلاحیت ہوگی۔
کروم 51 ایک مستحکم ریلیز ہے۔تاہم ابھی بہت سے صارفین اس میں کاسٹ کا فیچر نہیں دیکھ پا رہے ہیں۔ کروم 51 میں اگر کسی صارف کو کاسٹ کا فیچر نظر نہ آئے تو و ہ تھوڑے انتظار کرے، گوگل جلد ہی اسے تمام صارفین کے لیے لانچ کر دے گا۔

Google Chrome browser has a new Cast option
تاریخ اشاعت: 2016-07-04

More Technology Articles