Google Chrome for iOS is now open source too

Google Chrome For IOS Is Now Open Source Too

گوگل کروم فار آئی او ایس بھی اب اوپن سورس ہوگیا ہے

کچھ سال پہلے تک تو آئی او ایس پر سفاری کے علاوہ کوئی دوسرا براؤزر استعمال ہی نہیں کیا جا سکتا تھا، پھر دوسرے ویب براؤزر بھی آئی او ایس پر آنے لگے لیکن دوسرے ویب براؤزر کو اپنے رینڈرنگ انجن آئی او ایس پر استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوتی تھی۔ اسی وجہ سے دوسرے براؤزر بلٹ ان ویب کٹ استعمال کرتے تھے اور ان میں وہی رینڈرنگ انجن استعمال کرتے تھے جو سفاری کرتا تھا۔

(جاری ہے)

اسی وجہ سے گوگل نے گوگل کروم کے آئی او ایس ورژن کا کوڈ کرومیم اوپن سورس پراجیکٹ سے الگ رکھا ہوا تھا۔کرومیم اوپن سورس پراجیکٹ سے ڈویلپرز دوسرے آپریٹنگ سسٹم جن پر کروم چلتا ہو براؤز کمپائل کر سکتے ہیں۔
پچھلے کچھ سالوں میں گوگل نے کروم فار آئی او ایس پر اچھا خاصا کام کیا ہے ، جس کے بعد اب کرومیم دونوں یعنی ویب کٹ(فار آئی او ایس) اور گوگل کے اپنے بلنک(دوسرے آپریٹنگ سسٹم ) رینڈرنگ انجن کو سپورٹ کرتا ہے۔
اب ڈویلپرز دوسرے آپریٹنگ سسٹم کی طرح کرومیم کا آئی او ایس ورژن بھی کمپائل کر سکتے ہیں۔گوگل کا کہنا ہے کہ اب ڈویلپمنٹ کی رفتار بھی پہلے سے بہتر ہو جائے گی.

تاریخ اشاعت: 2017-01-31

More Technology Articles