Google Chrome new offline features might make Pocket redundant

Google Chrome New Offline Features Might Make Pocket Redundant

گوگل نے کروم میں نئے زبردست آف لائن فیچرز متعارف کرا دئیے

گوگل نے دسمبر میں کروم کے اینڈروئیڈ صارفین کےلیے پیجیز کو آف لائن ویو کے لیے ڈاون لوڈ کرنے کا فیچر متعارف کرایا تھا۔ اسی فیچر کو اب تھوڑا اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔اب اینڈروئیڈ صارفین کسی لنک پر لانگ پریس کر کے نئے Download Link آپشن سے لنک کو ڈاون لوڈ کر سکتےہیں۔ یہ فیچر اس وقت بہتر ین ہوتا ہے جب آپ سست رفتار انٹرنیٹ کنکشن پر کام کر رہے ہوں۔ ڈھیروں لنکس کے ساتھ ویکیپیڈیا کے پیجیز سے بھی دیگر پیجیز کو اس فیچر سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)


اس کے علاوہ آف لائن رہتے ہوئے Download Page Later پر کلک کرنے سے پیج کو بعد میں ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ یہ فیچر اس وقت کام آتا ہے جب صارفین سفر کر رہے ہوں۔ Download Page Later کی وجہ سے کروم انٹرنیٹ بحال ہوتے ہی پیج کو ڈاؤن لوڈ کر دیتا ہے۔اس فیچر کے بعد صارفین کو پاکٹ اور انسٹا پیپر جیسی ایپلی کیشن استعمال کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ یہ فیچر اینڈروئیڈ صارفین کےلیے تو متعارف کرایا جا رہا ہے لیکن آئی او ایس پر کب متعارف کرایا جائے گا، اس بارے میں ابھی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

تاریخ اشاعت: 2017-05-08

More Technology Articles