Google Chrome Remote Desktop app gets web version replacement

Google Chrome Remote Desktop App Gets Web Version Replacement

گوگل کروم ریموٹ ڈیسک ٹاپ ایپ کا متبادل ویب ورژن جاری کر دیا گیا

گوگل نے کچھ عرصے کے لیے کروم ڈیسک ٹاپ ایپ پیش کی تھی لیکن اب صارفین اس کے نئے ویب ورژن سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اس کے لیے صارفین کو remotedesktop.google.com/access وزٹ کرنا پڑے گا۔  جلد ہی صارفین کو  ریموٹ ڈیسک ٹاپ ایپ  چھوڑ کر نیا ویب ورژن ہی استعمال کرنا پڑے گا، جو گوگل کروم میں ہی تمام ڈیسک ٹاپ فنکشن فراہم کرتا ہے۔

(جاری ہے)


یعنی اب صارفین کروم میں اپنا ڈیسک ٹاپ شیئر کر سکیں گے یا دوسروں کے ڈیسک ٹاپ تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔ اس میں ایک آٹو جنریٹ کوڈ سسٹم بھی ہے، جو 5 منٹ تک موثر 12 عددی کوڈ فراہم کرے گا۔ کمپیوٹر تک رسائی کےلیے آپ کو یا دوسرے صارف کو یہ کوڈ انٹر کرنا ہوگا۔
موجودہ ریموٹ ڈیسک ٹاپ ایپ کی سپورٹ 30 جون تک برقرار رہے گی اس کے بعد پی سی صارفین کو ویب ورژن ہی استعمال کرناہوگا۔
Google Chrome Remote Desktop app gets web version replacement
تاریخ اشاعت: 2019-06-11

More Technology Articles