Google Docs and Sheets snag several new features with the latest update

Google Docs And Sheets Snag Several New Features With The Latest Update

گوگل نے گوگل ڈاکس اینڈ شیٹس نئے فیچر متعارف کرا دئیے

گوگل نے اینڈروئیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے ڈاکس اور شیٹس ایپ کو اپ ڈیٹ کر دیا ہے۔ گوگل نے اینڈروئیڈ پر ڈاکس کےلیے تو بہت سےفیچر متعارف کرائے ہیں مگر شیٹ کو صرف آئی او ایس پلیٹ فارم پر ہی اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔
اگر آپ اینڈروئیڈ پر ڈاکس استعمال کر رہے ہیں تواب ایپلی کیشن کو اپ ڈیٹ کرنے کے بعد آپ صفحے میں Header اور Footer کو ایڈٹ اور ٹیکسٹ ڈریگ کر سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ صارفین تصاویر کو ری سائز، موو اور rotate بھی کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

گوگل نے صارفین کے لیے بارڈر سٹائل کا فیچر بھی متعارف کرایا ہے۔
آئی او ایس پر گوگل ڈاکس کےصارفین ہیڈر اور فوٹر تو ڈال ہی سکیں گے ، اس کے ساتھ ساتھ اب وہ ہیڈر اور فوٹر میں پیج نمبر بھی شامل کر سکیں گے۔ آئی او ایس پر ڈاکس کے صارفین صفحے کا سائز، orientation اور رنگ بھی بدل سکیں گے۔
گوگل نے شیٹ میں صرف ایک تبدیلی کی ہے کہ اب آئی او یس صارفین سولڈ، Dashed اور Dotted بارڈرز کو شامل کر سکتے ہیں اور اسے ایڈٹ بھی کر سکتے ہیں۔
گوگل نے تصدیق کی ہے کہ یہ نئی اپ ڈیٹس دونوں ایپلی کیشنز کے لیے پلے سٹور اور ایپ سٹور پر جاری کر دی گئیں ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2017-01-27

More Technology Articles