Google expands health conditions feature to over 900 illnesses

Google Expands Health Conditions Feature To Over 900 Illnesses

گوگل ہیلتھ کنڈیشن فیچر

گوگل ہیلتھ کنڈیشن فیچر کی مدد سے گوگل کے صارفین اپنی بیماریوں کے متعلق تفصیلی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ اس فیچر کی مدد سے مقامی وبا پھوٹ پڑنے پر یا انفرادی بیماری کی صورت میں علامات اور علاج کی معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں ۔بیماری کے بارے میں جان کر صارف بہترطریقے سے علاج کرا سکتا ہے۔
گوگل نے اپنے ابیماریوں سے متعلق ڈیٹا بیس میں پہلے سے دوگنی بیماریوں کا ڈیٹا شامل کر لیاہے۔

اب گوگل کے پاس 900 سے زائد بیماریوں کا ڈیٹا ہے۔
ان میں وہ بیماریاں بھی شامل ہیں جنہیں گرم مرطوب ممالک میں نظر انداز کر دیا جاتا ہے یا ایسی انفیکشن کی معلومات بھی ہیں جو ترقی پذیر ممالک میں عام ہیں۔گوگل ہیلتھ کنڈیشن فیچر کی وجہ سے صارفین موبائل یا ڈیسک ٹاپ پر جب بھی کسی بیماری کے حوالے سے سرچ کرتے ہیں تو پینل میں اس بیماری کی تمام معلومات سامنے آ جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

ان معلومات میں بیماری کی علامات، علاج اور احتیاطیں شامل ہوتی ہیں۔ان معلومات کو پی ڈی ایف فارمیٹ میں محفوظ کیا جا سکتا ہے اور پرنٹ کیا جا سکتا ہے۔گوگل اس ڈیٹا بیس کو بنانے کےلیے ڈاکٹروں کی ٹیم کے ساتھ کام کر رہا ہے، جس کی وجہ سے معلومات کی درستگی پر بھروسہ کیا جا سکتاہے۔
افسوس کی بات یہ ہےکہ ابھی یہ فیچر صرف گوگل امریکا(Google.com) یا ایسے ممالک میں دستیاب ہے جہاں گوگل نے ملک کے مخصوص ڈومین (جیسے .com.pk) کے لیے گوگل سائٹ متعارف نہیں کرائی۔گوگل نے کہا ہے کہ یہ فیچر مستقبل میں انگریزی کے علاوہ دوسری زبانوں میں بھی دستیاب ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2015-09-06

More Technology Articles