Google Glass can now be purchased directly through Google Play

Google Glass Can Now Be Purchased Directly Through Google Play

کیاآپ گوگل کی منفرد گوگل گلاس خریدنا چاہتے ہیں؟

اب گوگل گلاس براہ راست گوگل پلے سے بھی خریدی جا سکتی ہے۔ گو کہ قیمت اب بھی بہت زیادہ ہے جو کہ 1,500 ڈالر ہے لیکن اس میں ایک اضافی شے آئی گلاس فریم یا سن گلاس فریم بھی شامل ہوگا۔اس سے متعلق 40 کے قریب ایپس بھی گوگل پلے سٹور میں موجود ہیں۔
گوگل گلاس پانچ مختلف رنگوں میں دستیاب ہونگے جن میں کالا، اورنج، سفید، براؤن، اور نیلا رنگ شامل ہیں۔

تمام رنگ دستیاب ہیں اور ایک یا دو دنوں میں شپ کئے جا سکتے ہیں۔
گلاس کافی کم وزنی ہیں اور اینڈرائیڈ 4.4 کٹ کیٹ پر کام کریں گے۔ آپ چاہیں تو ان کو MyGlass ایپ کے ساتھ ا ینڈرائیڈ یا آئی او ایس ڈؤائسس کے ساتھ استعمال کر سکتے ہیں۔MyGlass ان ڈؤائسس جو کہ اینڈرائیڈ 4.0.3 آئس کریم سینڈوچ پر چلتی ہیں یا اس کے بعد آنے والی ڈؤائسس پر کام کر سکتی ہے جبکہ آئی او ایس میں یہ آئی فون 4 یا آئی پیڈ 2 یا اس کے بعد آنے والی نئی ڈؤائسس جو کہ آئی او ایس 7 یا اس کے بعد آنے والے ورزن پر چلتی ہیں پر استعمال کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

آپ اس کو بلیو ٹوتھ ہیڈ سیٹ کی مدد سے کسی بھی بلیو ٹوتھ فون کے ساتھ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
اس کے گلاس کا سائز 25 انچ سکرین کے برابر ہے جتنا آپ کو 8فٹ دوری سے نظر آتا ہے۔اس کا کیمرہ 5 میگا پکسل ہے جو کہ 720p ویڈیو ریکارڈ کر سکتا ہے۔اس میں 12 جی بی قابلِ استعمال سٹوریج موجود ہے اور گوگل کلاؤڈ سٹوریج کے ساتھ منسلک کی جا سکتی ہے۔بیٹری پورا دن آپ کا ساتھ دے گی۔
مزید تفصیلات اور خریداری کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

تاریخ اشاعت: 2014-09-08

More Technology Articles