Google Hangouts for Android gets video messaging support 2 years after the iOS version

Google Hangouts For Android Gets Video Messaging Support 2 Years After The IOS Version

گوگل ہینگ آؤٹ فار اینڈروئیڈ کے لیے ویڈیو میسجنگ سپورٹ متعارف کر ادی گئی

آخر کار گوگل نے اینڈروئیڈ کے لیے ہینگ آؤٹ میسجنگ ایپ میں ویڈیو ریکارڈنگ کرنے اور بھیجنے کی سہولت متعارف کرا دی ہے۔ آئی او ایس ایپ میں یہ فیچر 2سال پہلے متعارف کرا دیا گیا تھا جبکہ گوگل کو اپنے پلیٹ فارم پر اسے متعارف کراتے ہوئے 2سال کا عرصہ لگ گیا۔

(جاری ہے)


ایپلی کیشن کے ورژن 11 میں ٹیکسٹ فیلڈ کے ساتھ ایک ویڈیو کا بٹن بھی ہوگا، جس پر ٹیپ کر کے صارفین ویڈیو ریکارڈ کرسکتے ہیں، اس کا پریویو دیکھ سکتے ہیں اور ویڈیو کلپ اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔
گوگل کی طرف سے ہینگ آؤٹ کا یہ تازہ ترین ورژن ابھی پلے سٹور پر متعارف نہیں کرایا گیا تاہم اے پی کے مرر پر 64 بٹ ڈیوائسز کے لیے اس کا انسٹالر موجود ہے(یہاں کلک کریں)

تاریخ اشاعت: 2016-07-13

More Technology Articles