Google has a great idea for helping emergency services respond faster

Google Has A Great Idea For Helping Emergency Services Respond Faster

ہنگامی حالات میں صارفین کی مدد سے لیے گوگل نے زبردست فیچر متعارف کرا دیا

ہنگامی حالات میں پولیس ، فائربرگیڈ یا ایمبولینس کو کال کریں تو سب سے اہم مشکل صارف کو اپنا مقام بتانے میں آتی ہے۔ اگر صارف کسی انجان جگہ پر ہو تو مشکل کا اندازہ وہ صارف ہی کر سکتا ہے۔
اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے گوگل نے ایک نیا اور زبردست فیچر متعارف کرایا ہے، جس کی مدد سے ہنگامی حالات میں ریسکو حکام خود سے ہی صارف کے مقام کا پتا چلا سکیں گے۔

(جاری ہے)

گوگل وائی فائی، جی پی ایس اور فون ٹاور کی معلومات سے ریسکو حکام کو آپ کے مقام کے بارے میں بتائے گا۔ گوگل کا کہنا ہے کہ یہ معلومات صرف ریسکو حکام کے لیے ہونگی، دیگر لوگ صارف کے مقام کے بارے میں آگاہ نہیں ہو سکیں گے۔
ابھی یہ فیچر برطانیہ اور ایسٹونیا میں لانچ کیا گیا ہے۔ گوگل جلد ہی اسے تمام دنیا میں ایکٹیو کر دے گا۔ یہ فیچر اینڈروئیڈ 2.3 اور جدید پر متعارف کرا گیا ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ ساری دنیا میں یہ فیچر لانچ ہونے کے بعد یہ 99 فیصد اینڈروئیڈ ڈیوائسز پر دستیاب ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2016-07-27

More Technology Articles