Google has made its last tablet

Google Has Made Its Last Tablet

اب گوگل ٹیبلٹ نہیں بنائے گا

اگرکسی کو سافٹ وئیر کے مسائل کے باوجود  گوگل  پکسل سلیٹ سے دلچسپی تھی تو اُن کےلیے بری خبر ہے۔ اب گوگل کسی قسم کا ٹیبلٹ ہارڈ وئیر نہیں بنائے گا۔مستقبل میں  گوگل اپنے تمام ذرائع  لیپ ٹاپس بنانے میں صرف کرے گا۔
کمپیوٹنگ ورلڈ کی رپورٹ کے مطابق  گوگل  نے  پکسل سلیٹ 2018ء کے بعد لانچ ہونے والے دو ٹیبلٹ  لانچ کرنے کا منصوبہ ترک کر دیا ہے۔
اس کےعلاوہ  گوگل کے چیف ہارڈ وئیر رک اسٹریو نے بتایا کہ کمپنی اپنی توجہ  لیپ ٹاپ پر فوکس  کرے گا۔

(جاری ہے)

کمپنی کا کہناہے کہ ٹیبلٹ بنانے والی دوسری کمپنیاں اینڈروئیڈ اور کرو م او ایس  بیسڈ  ٹیبلٹ  بناتی رہیں  گی اور کمپنی  ان پلیٹ فارمز کو ڈیویلپ کرتی رہیں گی۔
بظاہر ایسا لگتا ہے کہ اس وقت  گوگل کو ٹیبلٹ بنانے میں دلچسپی نہیں ہے۔ اس دلچسپی ختم ہونے کی وجہ   پکسل سلیٹ  کے سافٹ وئیر کی  خرابی کی وجہ سے اس کا کم فروخت ہونا بھی ہے۔اس کے علاوہ اس  ٹیبلٹ کی قیمت بھی کچھ زیادہ تھی۔گوگل  پکسل سلیٹ   کے ایپلی کیشنز کی کمی بھی اس کی ناکامی کا سبب بنی۔
تاریخ اشاعت: 2019-06-22

More Technology Articles