Google hosted Edited Version of Anti Islamic Video

Google Hosted Edited Version Of Anti Islamic Video

گوگل کی ضد برقرار، گستاخانہ فلم دوبارہ لگا دی گئی

پچھلے ہفتے گوگل کو یو ٹیوب سے اسلام کے خلاف ویڈیو ہٹانے کا حکم دیا گیا تھا جو کہ ایک اداکارہ کے کیس کرنے کے بعد منظرِ عام پر آیا جو کہ ویڈیو میں کام کر رہی تھیں۔
عدالت کے فیصلے کی تعمیل کرتے ہوئے گوگل نے ویڈیو ہٹانی شروع کر دی تھی۔لیکن کل امریکی عدالت نے گوگل کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے ان ویڈیوز کا ترمیم شدہ ورژن اُس اداکارہ کا کردار کاٹ کر چلانے کی اجازت دے دی ہے۔


Cindy Lee Garcia نے کہا تھا کہ ویڈیو کی وجہ سے اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)


ویڈیو کو ہٹانے کے حکم پر گوگل نے درخواست دی تھی کہ ان کی عدالت میں دائر اپیل کا فیصلہ آنے تک ویڈیو کو ویب سائٹ پر رکھنے کی اجازت دی جائے جیسے عدالت نے نا منظور کر دیا تھا۔اب گوگل کو Cindy Lee Garcia کے ویڈیو میں ظاہر ہونے والے حصہ کو نکال کر ترمیم شدہ ویڈیو چلانے کی اجازت دے دی گی ہے۔
انہی وجوہات کی بنا پر یو ٹیوب 17 ستمبر 2012 سے پاکستان میں بند کر دی گئی تھی۔ جو فلحال بند ہے۔امریکی عدالت کے فیصلہ کے بعد امید کی جارہی ہے کہ پاکستان میں بھی یو ٹیوب پر لگی 18 مہینوں کی پابندی اٹھا لی جائے گی۔لیکن اب ایسا ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔

تاریخ اشاعت: 2014-03-06

More Technology Articles