Google introduces Lens an AI in your camera that can recognize objects

Google Introduces Lens An AI In Your Camera That Can Recognize Objects

گوگل نے مصنوعی ذہانت کی نئی قسم لینز کو متعارف کرا دیا

گوگل نے آئی او کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ وہ گوگل لینز نامی نئی قسم کی مصنوعی ذہانت پر کام کر رہا ہے۔یہ مصنوعی ذہانت اس بات کو جان سکے گی کہ آپ کو کس چیز کی تلاش ہے، اس کے بعد یہ متعلقہ تجاویز سے آپ کی مدد کرے گا۔
لینز(Lens) کی بدولت گوگل کا اسسٹنٹ صارف کے اردگرد کی اشیاء کی شناخت کر سکے گا اور گوگل کی دیگر ایپس کو استعمال کر سکے گا۔
مثال کے طور پر یہ گوگل امیج سرچنگ کے دوران پھولوں کی تلاش میں مدد دے سکے گا یا گوگل میپس پر آپ کی لوکیشن سے ریسٹورنٹ کی تجویز دے سکے گا۔

(جاری ہے)

لینز گلیوں پر لکھے نام پڑھ سکے گا اور ایسی اشیا یا کھانوں کو شناخت کرکے صارف کو بتا سکے گا، جن کے بارے میں صارف نہیں جانتےہونگے۔
اس کے کچھ فیچر زیادہ پیچیدہ ہیں جیسے اگر آپ وائی فائی سے کنکٹ ہونا چاہتے تو آپ کو فون کے کیمرے کو سیکورٹی کوڈ کی طرف کرنا ہوگا باقی کام اسسٹنٹ خود کر لےگا۔

تاریخ اشاعت: 2017-05-18

More Technology Articles