Google is building a job platform for recruiters

Google Is Building A Job Platform For Recruiters

گوگل ملازمتوں کے لیے نیا پلیٹ فارم بنا رہا ہے

گوگل ہائر نام کے ایک نئے پروجیکٹ پر کام کر رہا ہے۔اس پروجیکٹ کا مقصد بھرتی کاروں(recruiters) کے کام کو آسان بنانا ہے۔بھرتیاں کرنے والے اس پلیٹ فارم کو درخواستوں کو منظم کرنے کےلیے استعمال کر سکتے ہیں۔ اس وقت اس پلیٹ فارم کو Medisas، DramaFever اور Poynt جیسی کمپنیاں استعمال کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

یہ کمپنیاں اس پلیٹ فارم سے ملازمتوں کے لیےدرخواستوں کی وصولی کا کام کر رہی ہے۔

بظاہر لگتا ہے کہ اسے Bebop کے ڈویلپر ز نے بنایا ہے۔ گوگل نے Bebop کو 2015 میں خریدا تھا۔
گوگل ہائر کی ویب سائٹ کو دیکھ کر اندازہ کرنا مشکل ہے کہ ویب سائٹ پر کمپنیاں کس طرح کام کرتی ہیں مگر لگتا ہے کہ یہ لنکڈ ان اور دوسری ویب سائٹس کی طرح ہی ایپلی کیشن منیجمنٹ ٹول ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-04-14

More Technology Articles