Google is building its own consumer Android phone

Google Is Building Its Own Consumer Android Phone

گوگل نے اپنے کنزیومر اینڈروئیڈ فون بنانے کا آغاز کر دیا

پراجیکٹ آرا گوگل کا ماڈیولر سمارٹ فون بنانے کا پراجیکٹ ہے، اس پراجیکٹ کے تحت گوگل ایسے ماڈیولر ر فون بنائے گا، جس کے ہارڈ وئیر کو تبدیل کیا جا سکے گا۔ صارفین جب چاہیں اپنا کیمرہ اپ گریڈ کر لیں، جب چاہیں سٹوریج اپ گریڈ کر لیں یا کوئی دوسرا ماڈیول ڈال لیں۔یہ سارا عمل انتہائی آسان ہوگا۔ گوگل آرا فون کے ماڈیولز کے لیے الگ سے سٹور بھی بنائے گا، جہاں ہارڈ وئیر بنانے والے فون کےلیے ہارڈ وئیر فروخت کریں گے۔


آرا فون کی آمد کے ساتھ ہی گوگل براہ راست آئی فون کے ساتھ مقابلے پر آ جائے گا۔ گوگل کے پراجیکٹ آرا کے بارے میں بہت عرصے سے خبریں ہی خبریں سامنے آ رہی تھیں تاہم اس حوالے سے عملی اقدامات کے بارے میں اب تک نہیں بتایا گیا تھا۔
آج گوگل نے بتایا کہ وہ اب جلد ہی آرا ماڈیولر متعارف کرا دے گا۔

(جاری ہے)

گوگل نے اپنی ایڈوانس ٹیکنالوجی اینڈ پراڈکٹس لیب میں آرا فون پر کام کرنے والی ٹیم کو گوگل کے باقاعدہ یونٹ میں شامل کر لیا ہے۔

اس ٹیم کی سربراہی نیا ہارڈوئیر چیف کرے گا۔ یہ ہارڈ وئیر چیف موٹرولا کے سابق صدر، رک اسٹرلو، ہیں۔ گوگل کے مطابق آرا کنزیومر فون 2017 میں دستیاب ہوگا۔ گوگل پہلی دفعہ اپنے فون کا ہارڈ خود بنا رہا ہے۔ اس سے پہلے گوگل نے نیکسس فون متعارف کرایا تو ہے مگر اس کا ہارڈ وئیر گوگل کی پارٹنر کمپنیاں ، جیسے ایل جی اور ایچ ٹی سی ، بناتی ہیں۔
گوگل نے آرافون کے پروٹو ٹائپ کا بھی مظاہرہ کیا ہے ، جس میں اس کا ہارڈ وئیر جیسے کیمرہ اور سپیکر تبدیل کر کے دکھائے گئے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ آپ ہارڈ وئیر نکالنے کے لیے گوگل کو وائس کمانڈ بھی دے سکتے ہیں، جیسے Okay, Google, eject the camera اس فون میں 6 ماڈیولر سلاٹ ہیں۔ آپ کسی بھی سلاٹ میں کوئی بھی ہارڈ وئیر ڈال سکتے ہیں۔ یہ تمام ہارڈ وئیر ایک اوپن سٹینڈرڈ Unipro کے ذریعے لنک ہوتے ہیں۔ Unipro دونوں سمتوں میں 11.9گیگا بٹ ڈیٹا بھیج سکتا ہے۔
آرا فون کا کنزیومر ورژن تو 2017 میں آئے گا جبکہ ڈیویلپر ورژن کی ترسیل اسی خزاں میں شروع ہو جائے گی۔ ڈیویلپر آرا کے لیے ابھی سے سائن اپ کر سکتے ہیں۔

Google is building its own consumer Android phone
تاریخ اشاعت: 2016-05-20

More Technology Articles