Google is now cracking down on fraudulent apps

Google Is Now Cracking Down On Fraudulent Apps

گوگل پلے سٹور پر جعلی ایپس کے خلاف کریک ڈاؤن کرے گا

گوگل نے اعلان کیا ہے کہ وہ گوگل پلے سٹور پر پہلے سے بہتر ڈیٹیکشن اور فلٹریشن سسٹم متعارف کرائے گا۔اس سسٹم سے گوگل ،پلے سٹور پر موجود جعلی اور دھوکہ دہی سے اپنی ریٹنگ بڑھانے والی ایپس کو آسانی سے ختم کر سکے گا۔
اس وقت بہت سے ڈویلپر غیر قانونی طریقوں، جیسے جعلی انسٹال، ادا شدہ الیکٹرونک ریویو اور اپنی غیر معیاری ایپلی کیشن کی تشہیر ، سے ایپس کی ریٹنگ بڑھاتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان ہتھکنڈوں کے باعث بہتر اور اہم ایپس صارفین کی پہنچ سے دور رہتی ہیں۔
اب صارفین جب ایپلی کیشن سرچ کریں گے تو گوگل انہیں غیر اہم، جعلی اور متوقع طور پر دھوکہ دینے والی ایپس نہیں دکھائے گا۔
پلے سٹور پر ہونے والی اس تبدیلی سے مستفید ہونے کے لیے صارفین کو اپنی ایپ اپ ڈیٹ کرنے کی بھی ضرورت نہیں۔ پلے سٹور پر اب صارفین کو بہترین ایپلی کیشن کے متعلقہ نتائج ہی نظر آئیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2016-11-01

More Technology Articles