Google is rolling out a Try Now button to test instant apps on the Play Store

Google Is Rolling Out A Try Now Button To Test Instant Apps On The Play Store

گوگل نے پلے سٹور پر ایپلی کیشن کو ٹسٹ کرنے کے لیے Try Now کا بٹن متعارف کرا دیا

گوگل نے گوگل آئی /2016 میں اینڈروئیڈ انسٹنٹ ایپس کے بارے میں بتایا تھا۔ آخر کار گوگل نے پلے سٹور پر ایپلی کیشن کو ٹسٹ کرنے کی سہولت دے دی ہے۔ گوگل نے پلے سٹورپر مخصوص ایپلی کیشن(یہاں کلک کریں) پر Try Now کا بٹن شامل کیا ہے، جس پریس کرنے سے مخصوص ایپ یا اس کا کوئی حصہ انسٹال کیے بغیر چلنے لگتا ہے۔

(جاری ہے)


انسٹنٹ ایپ کے فیچر کو استعمال کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ کے موبائل میں اینڈروئید 5.0 (اے پی آئی لیول 21)سے اینڈروئیڈ 8.0(اے پی آئی لیول 26) تک انسٹال ہوں۔ اس کے علاوہ ڈیوائس کے انٹرفیس میں گوگل کی سیٹنگ سے بھی اس فیچر کو فعال کرنا پڑتا ہے۔اس کےعلاوہ کچھ ممالک ایسے ہو سکتے ہیں، جہاں یہ فیچر کام نہ کرے، وہاں پر صارفین کو Try Nowکی بجائے Install کا بٹن ہی نظر آئے گا۔ گوگل نے ابھی تو چند ایپلی کیشن کو ہی انسٹنٹ ایپ کے طور پر متعارف کرایاہے۔ مستقبل میں ان کی تعداد بہت زیادہ ہو سکتی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-10-21

More Technology Articles