Google Is 'Searching' for Its Lost Company Bikes

Google Is 'Searching' For Its Lost Company Bikes

گوگل کے ہیڈ کوارٹر سے ہر ہفتے 250 سائیکلیں چوری ہونے لگیں

گوگل نے اپنے ملازمین کو دیگر بہت سی سہولیات کے ساتھ مفت سائیکلیں بھی دی ہوئیں ہیں۔ تاہم یہ سہولت اب کمپنی کی پریشانی بن گئی ہے۔ گوگل نے اپنے ملازمین کو مفت جی بائیکس دی ہوئی ہیں لیکن گوگل کے ہیڈ کوارٹر سے ہر ہفتے سینکڑوں کی تعداد میں سائیکلیں چوری ہو رہی ہیں۔ ہر ہفتے چوری ہونے والی سائیکلوں کی تعداد 100 سے 250 ہوتی ہے۔چوریوں کی ان وارداتوں سے پریشان ہو کر گوگل نے 30 افراد کی ایک ٹیم بنائی ہے جو پانچ وین کے ساتھ سائیکلوں کی حفاظت کرے گی اور چوری شدہ سائیکلوں کو برآمد کرے گی۔

(جاری ہے)

 
گوگل نے 2007 میں اپنے ملازموں کے لیے سائیکل پروگرام شروع کیا تھا۔ جلد ہی انہوں نے ملازموں کو رنگی برنگی جی بائیکس دے دی۔ اصل میں گوگل کی زیادہ تر سائیکلیں چوری ہونے کی بجائے  علاقے کے رہنے والے استعمال کرتے ہیں، یہاں کے رہائشیوں کا جب بھی دل چاہتا ہے گوگل کے ملازمین کی سائیکلیں استعمال کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ یہاں کے میئر بھی کمپنی کی ایک سائیکل لے جا چکے ہیں۔گوگل کی حریف کمپنیوں کے ملازمین بھی ان سائیکلوں کو مال مفت سمجھ کر دل کھول کر استعمال کرتے ہیں۔ گوگل نے کچھ سائیکلوں میں ٹریکر بھی نصب کیے لیکن کمپنی کی سائیکلیں بدستور چوری ہو رہی ہیں۔ دیکھتے ہیں نئے اقدامات کے بعد ان چوریوں میں کمی آتی ہے یا نہیں۔
تاریخ اشاعت: 2018-01-21

More Technology Articles