Google Is Sorry to Indian Prime Minister

Google Is Sorry To Indian Prime Minister

گوگل نے بھارتی وزیر اعظم سے معافی مانگ لی

گوگل نے بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی سے معافی مانگ لی ہے۔ گوگل پر تصویر تلاش کرنے دوران top 10 criminals in India یا top 10 criminals تلاش کرنے سے بھارتی وزیراعظم کا فوٹو دوسرے نمبر پر ظاہر ہو رہا ہے تھا۔

(جاری ہے)

اس فہرست میں 1993 میں ممبئی میں ہونے والے بم دھماکوں کے ماسٹر مائینڈ سمجھے جانے والے داؤد ابراہیم ، امریکی گینگسٹر ال کو چین، مائیکروسافٹ کے بل گیٹس اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجروال کی تصاویر بھی شامل تھیں۔

بھارتیوں نے ٹوئیٹر پر اس حوالے سے اچھی خاصی مہم چلائی تھی۔جس کے بعد گوگل نے معذرت کرتے ہوئے کہ ان نتائج سے گوگل کی رائے ظاہر نہیں ہوتی۔ کبھی کبھی انٹرنیٹ پر سرچ کے جواب میں حیرت انگیز نتائج ظاہر ہوتے ہیں۔گوگل کا کہنا ہے کہ مجرموں کی فہرست میں بھارتی وزیر اعظم کی تصویر اس لیے ظاہر ہوئی کہ ایک برطانوی اخبار نے مودی کی تصویر کے ساتھ غلط میٹا ڈیٹا ڈال دیا تھا۔

Google Is Sorry to Indian Prime Minister
تاریخ اشاعت: 2015-06-05

More Technology Articles