Google is working on a group photo editing app

Google Is Working On A Group Photo Editing App

گوگل ایک گروپ فوٹو ایڈٹنگ ایپ پر کام کر رہا ہے

انڈسٹری کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گوگل خاموشی سے ایک ایسی ایپلی کیشن یا پلیٹ فارم پر کام کر رہا ہے، جس سے بہت سے صارفین مل کر تصاویر پر کام کر سکیں گے۔ صارفین چھوٹے گروپس میں اپنی تصاویر شیئر کر سکیں گے اورمل کر اُن پر کام کر سکیں گے۔

(جاری ہے)


خیال ہے کہ نئی سروس گوگل کے انقلابی مشین لرنگ الگورتھم کو استعمال کرتے ہوئے خود کار طور پر اشیااور لوگوں کو شناخت کرکے مختلف درجہ بندیوں میں تقسیم کرے گی۔
ابھی اس ایپلی کیشن کے بارے میں زیادہ اطلاعات سامنے نہیں آئیں نہ ہی کسی کو اس کا نام معلوم ہے مگر گوگل کے ترجمان نے ایسے ہی پراجیکٹ کی تصدیق کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق گوگل اس سال 17 مئی کو ہونے والی گوگل آئی او کانفرنس میں اس ایپ کو متعارف کرا سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-03-25

More Technology Articles