Google just killed Chrome support for XP Vista and OS X 10 8

Google Just Killed Chrome Support For XP Vista And OS X 10 8

گوگل نے ونڈوز ایکس پی اور دوسرے آپریٹنگ سسٹمز کے لیے کروم کی سپورٹ ختم کر دی

گوگل نے کروم کے تازہ ترین ورژن میں کئی نئے فیچرز بھی متعارف کرائے ہیں مگر اس کے ساتھ ہی گوگل نے کروم کے تازہ ترین ورژن میں مائیکروسافٹ ونڈوز ایکس پی، ونڈوز وسٹا اوروہ میک ڈیوائسز جو او ایس ایکس 10.8 یا اس سے پرانے ورژن پر چل رہی ہیں ، کی سپورٹ ختم کر دی ہے۔
مائیکروسافٹ اپنی جان توڑ کوششوں کے باوجود ونڈوز کے پرانے ورژنز کے صارفین کو تازہ ترین ورژن پر اپ گریڈ کرنے کے لیے قائل نہیں کر سکا۔

(جاری ہے)

مائیکروسافٹ کی طرف سے ونڈوز ایکس پی سپورٹ ختم کیے جانے کے کافی عرصہ بعد آج بھی 15سال پرانی ایکس پی مارکیٹ کے 13.7فیصد سسٹمز پر انسٹال ہے۔گوگل کی طرف سے کروم کی سپورٹ ختم ہونے کے بعد شاید کچھ اور صارفین ونڈوز 7 یا جدید پر منتقل ہوجائیں۔
گوگل نے تازہ ترین کروم ورژن میں صرف ونڈوایکس پی پر ہی چھری نہیں چلائی بلکہ ونڈوز وسٹا اور چار سال پہلے جاری ہونے والے او ایس ایکس 10.8 ، ماؤنٹین لائن، کے ساتھ بھی یہی سلوک کیا ہے۔
گوگل کروم کا اس وقت ڈیسک ٹاپ مارکیٹ میں حصہ 39.09 فیصدہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-04-14

More Technology Articles