Google just killed instant search feature

Google Just Killed Instant Search Feature

گوگل نے انسٹنٹ سرچ کے فیچر کو ختم کردیا

گوگل نےایک ایسے فیچر کو ختم کر دیا ہے جس کے ختم ہونے کا شاید کسی نے نوٹس بھی نہیں لیا ہوگا۔ گوگل سرچ کے منفرد انسٹنٹ سرچ کے فیچر کو ختم کردیا ہے۔ انسٹنٹ سرچ کے فیچر سے گوگل سرچ کیے گئے جملے کی ٹائپنگ کے دوران ہی ٹائپ شدہ الفاظ کے مطابق سرچ رزلٹ ظاہر کرتاتھا۔

(جاری ہے)


گوگل نے انسٹنٹ سرچ کا فیچر 2010 میں متعارف کرایا تھا۔گوگل کا کہنا ہے کہ چونکہ لوگ اب زیادہ تر موبائل پر سرچ کرتے ہیں اور موبائل پر مختلف ان پٹ اور انٹرایکشن ہوتا ہے اس لیے اس فیچر کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
گوگل کا کہنا ہے کہ انسٹنٹ سرچ کو ختم کر کے وہ تمام ڈیوائسز پر سرچ کو تیز رفتار اور رواں بنانے پر توجہ دیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2017-07-26

More Technology Articles