Google latest search tools will help you find the best hotel and flight deals

Google Latest Search Tools Will Help You Find The Best Hotel And Flight Deals

گوگل کا تازہ ترین سرچ ٹول جو بہترین ہوٹل اور فلائٹس بتائے گا

گرمیاں اس وقت زوروں پر ہے اور بہت سے افراد چھٹیاں گزارنے بھی چلے گئے ہیں ، پھر بھی دیر سے ہی مگر گوگل نے ایک زبردست سرچ فیچر متعارف کرا دیا ہے۔ اب صارفین براہ راست گوگل سرچ سے ہی بہترین ہوٹل اور فلائٹس کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔اس فیچر سے صارفین نہ صرف بہترین ریٹس اور سہولیات فراہم کرنے والی فلائٹس کے بارے میں جان سکتے ہیں بلکہ فلائٹس کےکرایے میں ہونے والی تبدیلی کو بھی ٹریک کر سکتےہیں۔

(جاری ہے)

صارفین گوگل فلائٹس پر اپنے سفر کی تاریخ اورفلائٹ لکھ کر کرایے اور دوسری معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ کرایے میں تبدیلی سے بھی با خبر رہ سکتے ہیں۔
گوگل نے صارفین کی سہولت کے لیے فلائٹس تلاش کرنے کےلیے فلٹرز بھی شامل کیے ہیں، جہاں سے صارفین ریٹس، سٹاپ، ائیر لائنز اور دوسرے فلٹرز سے فلائٹ سرچ کر سکتے ہیں۔اس کے علاوہ گوگل سرچ مختلف Deal کے لیبل بھی ظاہر کرتا ہے۔ گوگل صارفین کو مختلف ٹپس بھی دیتا ہے کہ کس طرح تاریخ میں تبدیلی سے اُن کے اخراجات میں بچت ہو سکتی ہے۔
گوگل کا یہ فیچر چند ہفتوں تک تمام صارفین کے لیے متعارف کرا دیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2016-07-15

More Technology Articles