Google Live Traffic Feed is now available in Pakistan

Google Live Traffic Feed Is Now Available In Pakistan

گوگل لائیوٹریفک فیڈ اب پاکستان میں بھی دستیاب

پاکستان میں گوگل میپ استعمال کرنے والوں کے تو مزے ہوگئے۔ گوگل نےپاکستان بھی لائیو ٹریفک فیڈ کی سہولت متعارف کرا دی ہے۔ابھی تک یہ فیچر ، جسے 2012 میں متعارف کرایا گیا تھا، بڑے ممالک میں ہی دستیاب تھا۔گوگل میپ کے اس فیچر کی بدولت صارفین کو رئیل ٹائم میں ٹریفک کی صورتحال اور منزل پر پہنچنے کے متوقع وقت کے بارے میں پتہ چل جاتا ہے۔

رئیل ٹائم میں گوگل کے ڈیٹا جمع کرنے کا طریقہ کار
گوگل تھرڈ پارٹی سروسز اور ایسے اینڈروئیڈ صارفین سے ڈیٹا جمع کرتا ہے جنہوں نے گوگل میپ کے فیچر مائی لوکیشن کو فعال کیا ہوتا ہے۔

گوگل ایک ہی سمت میں جانے والے اینڈروئیڈ ڈیوائس کے ڈیٹا سے ٹریفک کی رفتار کا اندازہ لگاتا ہے۔ اگر صارفین متوقع وقت سے بعد میں اگلے پوائنٹ پر پہنچ رہے ہوں تو اس کا واضح مطلب یہی ہوتا ہے کہ اس روٹ پر ٹریفک کی صورتحال بہتر نہیں۔

(جاری ہے)

اگر اینڈروئیڈ ڈیوائس متوقع وقت کے مطابق اگلے پوائنٹ پر پہنچے تو اس کا مطلب ہے کہ ٹریفک نارمل ہے۔اس ڈیٹا سے ہی گوگل میپ دوسرے صارفین کو بتائے گا کہ وہ اپنی منزل مقصود پر کتنی دیر میں پہنچ سکتے ہیں۔


جتنے زیادہ صارفین نے مائی لوکیشن کے فیچر کو فعال کیا ہوگا گوگل لائیو ٹریفک فیڈ اتنی ہی درستی سے ٹریفک کی معلومات فراہم کرے گا۔

فیچر کیسے کام کرتا ہے؟
اب آپ جب بھی کہیں جانا چاہیں اور گوگل میپ سے مدد لیں تو وہ آپ کو اپنی منزل تک پہنچنے کے کئی راستے بتائے گا۔یہ رستے مختلف رنگوں میں ظاہر ہو رہے ہونگے۔ہائی ویز یا روڈ پر سبز رنگ کا مطلب ہوگا کہ اس روٹ پر سپیڈ نارمل ہے۔
نارنجی رنگ سپیڈ کے سست ہونے کو ظاہر کرے گا یعنی ٹریفک کہیں کہیں یا کچھ کچھ جام ہے جبکہ سرخ رنگ کی لائن کا مطلب ہوگا کہ اس روٹ پر ٹریفک انتہائی سست ہے۔
گوگل لائیو ٹریفک پاکستان کی تمام ہائی ویز یا سٹرکوں کے لیے دستیاب نہیں ہے ۔یہ فیچر صرف وہاں دستیاب ہوگا جہاں کا ڈیٹا گوگل کے پاس ہوگا یا جہاں پر زیادہ سے زیادہ صارفین مائی لوکیشن کو فعال کر کے سفر کر رہے ہونگے۔

اب دوران سفر آپ کے فون کا مائی لوکیشن فیچر فعال ہوکر ضرور کسی نہ کسی کی مدد کرے گا۔

ٹریفک فیچر کو آن کرنے کا طریقہ
اگر ابھی تک آپ نے اس فیچر کو استعمال نہیں کیا تو سب سے پہلے گوگل میپ کی ایپلی کیشن کھول لیں۔سب سے اوپر بائیں جانب مینو پر ٹیپ کریں اور اس کے بعد ٹریفک کو منتخب کر لیں۔

Google Live Traffic Feed is now available in Pakistan
تاریخ اشاعت: 2015-11-21

More Technology Articles