Google makes working on mobile easier with new Android Add-ons for Docs & Sheets

Google Makes Working On Mobile Easier With New Android Add-ons For Docs & Sheets

گوگل نے ڈاکس اور شیٹس کےلیے اینڈروئیڈ ایڈونز متعارف کرادئیے

گوگل نے اعلان کیا ہے کہ ڈاکس اور شیٹس کےلیے متعارف کرائے گئے ایڈونز سے صارفین موبائل پر کام کرتے ہوئے تھرڈ پارٹی سروس کو بھی آرام سے استعمال کر سکیں گے۔ یہ ایڈونز گوگل پلے سٹور کی ڈاؤن لوڈ ایبل ایپلی کیشنز میں بھی موجود ہیں اور گوگل ڈاکس اور شیٹس میں بھی دستیاب ہے۔
ان ایڈونز سے صارفین سی آر ایم ڈیٹا کو سپریڈ شیٹ پر امپورٹ کر سکتے ہیں اور کنٹریکٹ کو ای سائنگ کے لیے حاصل کر سکتے ہیں۔


گوگل اس وقت ایڈونز بنانے کےلیے بہت سے پارٹنرز کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ ProsperWorks صارفین کو سی آر ایم ڈیٹا گوگل سپریڈ شیٹ میں امپورٹ کرنے کی سہولت دیتا ہے۔AppSheet سے صارفین شیٹ کے ڈیٹا سے موبائل ایپ بنا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

Scanbot سے صارفین بزنس ڈاکیومنٹس کو او سی آر کی مدد سے سےسکین کر کے ڈاکیومنٹ میں ایڈٹ ایبل تیکسٹ کی صورت میں ڈال سکتے ہیں۔
گوگل کے دوسرے پارٹنرز میں PandaDoc، ZohoCRM ، Teacher Aide اور EasyBib شامل ہیں۔

اس کے علاوہ گوگل نے اپنے ایجوکیشنل پلیٹ فارم کلاس روم کے لیے بھی ایڈون متعارف کرایا ہے۔ گوگل ایڈونز تک ڈاکس اور شیٹ کے ایڈونزمینو سے بھی رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔
پلے سٹور پر گوگل ایڈونز تک رسائی کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2016-07-28

More Technology Articles