Google Maps satellite images cover 98 percent of the world's population

Google Maps Satellite Images Cover 98 Percent Of The World's Population

گوگل میپ سیٹلائٹ امیجز دنیا کی آبادی کے 98 فیصد کا احاطہ کرتی ہیں

گوگل نے تصاویر کے استعمال سے اپنی  میپنگ سروسز کو زیادہ معلوماتی اور متاثر کن بنایا ہے۔گوگل اب نقشہ سازی میں ہمیں زیادہ تفصیلات فراہم کرتا ہے۔ گوگل کا کہنا ہے کہ وہ اب تک سٹریٹ ویو کے لیے 10 ملین میل  تصاویر بنا چکے ہیں۔ یہ زمین کے 400 چکر لگانے کے لیے کافی ہے۔ گوگل کا کہنا ہے کہ گوگل ارتھ میں 36 ملین مربع میل  کی ایچ ڈی تصاویر ہیں، جنہیں صارفین براؤز کر سکتے ہیں۔
یہ انسانی آبادی کے 98 فیصد حصے کا احاطہ کرتا ہے۔
گوگل نے پہلی بار میپس کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کی ہے۔

(جاری ہے)

گوگل نے اُن تیکنیک کے بارے میں بھی بتایا، جن سے یہ تصاویر حاصل کی جاتی ہیں۔ مثال کے طورپر  گوگل سٹریٹ ویوز کار ایسی کاریں ہیں، جن میں کیمرے لگے ہیں اور یہ کار کے چلتے ہوئے ہی کئی زاویوں سے تصویریں بنا لیتے ہیں۔ایسے علاقوں میں جہاں کاریں نہیں چل سکتی، وہاں گوگل  مختلف لوگوں سے منظرکشی کراتا ہے۔ یہ لوگ سٹریٹ ویو ٹریکر کے ساتھ گھومتے پھرتے  ہیں۔گوگل کا کہنا ہے کہ وہ  مختلف تصویروں کو ایک ساتھ جوڑنے کے لیے فوٹوگرامیٹری نامی تیکنیک استعمال کرتا ہے۔گوگل نے اسی تیکنیک کو وی آر  تجربات میں بھی استعمال کیا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2019-12-14

More Technology Articles