Google Maps tests showing speed limits

Google Maps Tests Showing Speed Limits

گوگل اب گوگل میپس میں حد رفتار بھی ظاہر کرے گا

گوگل میپ میں ایک نیا زبردست فیچر شامل ہوسکتا ہے۔ یہ فیچر حد رفتار کا ہے۔ریڈٹ صارف emannikcufecin کاکہنا ہے کہ اس کی اینڈروئیڈ ڈیوائس میں گوگل میپس کی ایک تبدیلی سے پتا چلا ہے کہ اب گوگل میپس میں گوگل حد رفتار بھی ظاہر کرے گا۔

(جاری ہے)


گوگل کی ملکیت ویز(Waze)سمیت بہت سی جی پی ایس ایپلی کیشن گاڑی کی رفتار کی رفتار زیادہ ہونے پرخبردار کرتیں ہیں۔

تاہم گوگل میپس صرف حد رفتار ہی ظاہر کرے گا۔ یہ فیچر لمبے سفر پرجانے والے صارفین کے لیے بہترین ہیں، جو اکثر سٹرکوں کے کنارے لگے حدرفتار کے نشانات پر زیادہ توجہ نہیں دیتے۔
گوگل سے جب اس فیچر کے بارے میں دریافت کیا گیا تو گوگل کا کہناتھا کہ وہ نت نئے تجربات کرتا رہتا ہے، اس فیچر کو صارفین کے فیڈ بیک کے بعد ہی بڑے پیمانے پر متعارف کرایا جا سکے گا، جس میں شاید چند ماہ لگ جائیں۔

تاریخ اشاعت: 2016-09-16

More Technology Articles