Google Maps update could help you avoid parking nightmares

Google Maps Update Could Help You Avoid Parking Nightmares

گوگل میپس اپ ڈیٹ سے صارفین پارکنگ کی معلومات بھی حاصل کر سکیں گے

گوگل میپس سے صارفین کسی جگہ پہنچنے کا اندازاً وقت تو معلوم کر سکتے تھے مگر وہاں پہنچ کر کتنا وقت گاڑی پارک کرنے میں لگے گا، یہ معلوم نہیں ہوتا تھا۔لیکن اب صورتحال بدل چکی ہے۔
گوگل اپنی ایپ گوگل میپس میں ایک نئے فیچر کے تجربات کر رہا ہے۔ اس فیچر سے گوگل آپ کی منزل مقصود کے اردگرد محدود پارکنگ کی صورت میں آپ کو مطلع کرے گا۔ شہر کے گنجان آباد علاقوں میں جانے سے پہلے گوگل صارفین کو پارکنگ کے حوالے سے خبردار کر ے گا۔

(جاری ہے)


گوگل منزل مقصود کے ساتھ P کے آئیکون سے پارکنگ کی صورتحال بتائے گا، اسے سوائپ کر کے پارکنگ کی مزید تفصیل دیکھی جا سکتی ہے۔ گوگل تین رنگوں میں پارکنگ کی معلومات ظاہر کرے گا۔ سرخ رنگ کا مطلب محدود پارکنگ، نیلے رنگ کا میڈیم اور سبز رنگ کا مطلب آسان پارکنگ ہوگا۔
فی الحال گوگل یہ نہیں بتائے گا کہ پارکنگ ڈھونڈنے میں کتنا وقت لگے گا یا متبادل پارکنگ کا انتظام کس جگہ پر ہے۔
یہ فیچر اینڈروئیڈ صارفین کے لیے بتدریج لانچ کیا جا رہا ہے۔ جلد ہی یہ تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

Google Maps update could help you avoid parking nightmares
تاریخ اشاعت: 2017-01-18

More Technology Articles