Google Maps updated with new icon, new layout, and new transit information

Google Maps Updated With New Icon, New Layout, And New Transit Information

گوگل میپس میں ایپ کو نئے ائیکون، نئی لے آؤٹ اور نئی ٹرانزٹ انفارمیشن سے اپ ڈیٹ کر دیا

گوگل نے ایک بلاگ پوسٹ میں  بتایا ہے کہ گوگل میپ کی 15 ویں سالگرہ پر اس ایپ کو نئے آئیکون کے ساتھ  نئے ڈیزائن میں پیش کیا جا رہا ہے۔
گوگل میپس کو پہلی بار 2005 میں اینڈروئیڈ اور آئی او ایس سے پہلے متعارف کرایا گیا تھا۔ جب اینڈروئیڈ سامنے آیا تو اس کی مقبولیت کا اہم فیچر اس میں گوگل میپس کا ہونا بھی تھا۔اس سے پہلے ٹوم ٹوم اور گارمین اپنے جی پی ایس یونٹس فروخت کرتے تھے اور امریکی کیرئیر فیچر فون پر  موڑ بہ موڑ نقشوں  کی معاونت کے لیے فیس طلب کرتے تھے۔

گوگل نے  گوگل میپس کے نئے آئیکون تک کے ارتقا  کو ایک ویڈیو میں بھی ظاہر کیا ہے۔گوگل میپس کے نئے ڈیزائن میں ہمبرگر مینو کو ختم کر دیا گیا ہے۔ اس کی بجائے اس  ایپ میں  نیچے مزید دو نئی ٹیز شامل کی گئی ہے۔اس طرح نیچے موجود ایپس کی تعداد 5 ہو گئی ہیں۔

(جاری ہے)


ایکسپورر ٹیب میں صارفین  نئی جگہیں تلاش کرتے ہیں۔ یہیں پر صارفین  ریسٹورنٹس ، شہر کے دیگر مقامات اور تفریح گاہیں وغیرہ تلاش کر سکتے ہیں۔

کمیوٹ کے ٹیب میں صارفین گھر سے کام پر اور کام سے گھر تک جانے کے لیے بہترین راستہ تلاش کر سکتے ہیں، چاہے وہ  کار پر سوار ہوں یا پیدل ہوں۔
سیوڈ(Saved) کے ٹیب میں صارفین اپنی محفوظ کی گئی  جگہیں ، ریزرویشن،   منصوبے  اور آنے والے سفر دیکھ سکتے ہیں۔ کنٹریبویٹ(Contribute) کے ٹیب میں  آپ مختلف جگہوں کے بارے میں  ریویوز لکھ سکتے ہیں اور گوگل میپس پر دوسری معلومات فراہم کر سکتے ہیں۔اپ ڈیٹس کی ٹیب  اصل میں ایک فیڈ ہے، جو آپ کے نزدیک موجود رجحان ساز یعنی ٹرینڈنگ جگہوں کو دکھاتی ہے۔
تقریباً تمام ہی صارفین کےپاس گوگل میپس کا آئیکون اور چند ایک فیچر تو اپ ڈیٹ ہو چکے ہیں باقی فیچرز بھی جلد اپ ڈیٹ ہو جائیں گے۔
تاریخ اشاعت: 2020-02-07

More Technology Articles